میامی(این این آئی) جزیرے پر 33 دن ناریل کھا کر زندہ رہنے والے 3 کیوبن شہریوں کو امریکی کوسٹر گارڈز نے بچا لیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فلوریڈا کے جنوب میں واقع ایک ویران جزیرے پر 3 کیوبن باشندوں نے 33 دن گزارے اور اس دوران انہوں نے
ناریل اور چوہے کھا کر گزارا کیا۔امریکی کوسٹ گارڈ کا عملہ معمول کے فضائی گشت پر تھا کہ انہیں بہامان جزیرے پر کیوبن باشندے مدد حاصل کرنے کے لیے جھنڈا لہراتے نظر آئے۔ جنہیں وہاں سے نکال کر امیگریشن حکام کے حوالے کر دیا گیا۔کیوبن باشندوں کا کہنا تھا کہ ان کی کشتی سمندر میں ڈوب گئی تھی جس کے بعد وہ تیر کر اس جزیرے تک پہنچے۔ کیوبن شہریوں میں دو مرد اور ایک خاتون شامل ہے۔امریکی حکام کا کہنا تھا کہ ملنے والے کیوبن باشندوں کو کوئی بیماری یا چوٹ نہیں لگی ہوئی اور وہ خیریت سے ہیں ان کا اسپتال سے چیک بھی کروایا گیا۔ کیوبن شہریوں کو تمام قانونی معاملات تک رسائی حاصل ہو گی۔ان کے وکیل کا کہناتھا کہ یہ غیر قانونی طور پر امریکہ نہیں آئے تھے اس لیے یہ رہائی کا حق رکھتے ہیں۔