ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

دنیا کی مہنگی ترین شادی،تقریباًایک ارب پاکستانی روپے اُڑادیئے گئے

datetime 6  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاس اینجلس (این این آئی)روس کے دو امیر ترین خاندانوں سے تعلق رکھنے والے جوڑے کی شادی گزشتہ ہفتے امریکی شہر لاس اینجلس میں منعقد ہوئی جس کے لیے ایک کروڑ ڈالرز (ایک ارب پاکستانی روپے سے زائد) خرچ کیے گئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق 22 سالہ لولیتا اوسمانہ روسی ارب پتی ایلڈ اوسمانوف کی بیٹی ہیں جن کی شادی 29 سالہ گیسپر اویڈولیان سے لاس اینجلس میں اْس مقام پر ہوئی جہاں آسکر ایوارڈز کا انعقاد ہوتا ہے۔

مگر شادی کی یہ تقریب آسکر ایوارڈز سے زیادہ پرتعیش تھی جس میں صرف پھولوں کی سجاوٹ پر ہی پانچ لاکھ ڈالرز خرچ کردیئے گئے۔اس کے علاوہ مہمانوں کے استقبال کے لیے وائلن بجانے والوں، رقاص، ریڈ کارپٹ ملبوسات، لیڈی گاگا جیسی گلوکارہ کی پرفارمنس اور دیگر معروف شخصیات کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا۔ایک روسی ویب سائٹ کے مطابق یہ تصور کرنا تو مشکل ہے تاہم اگر کوئی اس تقریب کو شکست دینا چاہتا ہے تو اسے مریخ پر شادی رچانا ہوگی۔دلہا کے والد بھی ایک ارب پتی ہیں، مہمانوں کا استقبال متعدد وائلن بجانے والوں نے کیا۔دلہن کی آمد بھی کمال کی تھی۔دلہن کا عروسی لباس ہی لاکھوں ڈالرز کا تھا۔وینیو کی چھت لاتعداد روشنیوں سے جگمگا رہی تھی۔مہمانوں کے نام بھی ستاروں کی شکل میں لکھے گئے تھے۔دلہا دلہن کا استقبال بیلے ڈانسرز نے کیا۔کھانے کو بھی انوکھے انداز سے پیش کیا گیا۔میٹھے کے لیے ایک کھلونا ٹرین تیار کی گئی تھی۔10 تہوں پر مشتمل عروسی کیک پر طلائی ورق چڑھائے گئے تھے۔لیڈی گاگا نے سرپرائز شرکت کی۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…