دبئی( آن لائن ) دبئی میں مقیم ایک بھارتی تاجر نیاپنی گاڑی کی نمبر پلیٹ کیلئے 33 ملین درہم کی خطیر رقم لٹا دی۔ دبئی میں ہونے والی اس بولی کا انعقاد روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے کیا گیا تھا۔ بولی میں بھارتی تاجر بلوندر ساہنی نے D۔5 نامی نمبر پلیٹ کیلئے 33 ملین درہم لٹا دیئے ، صرف یہی نہیں بلکہ بلوندر نے ایک اور نمبر پلیٹ کیلئے ایک ملین درہم کی بولی بھی دی ، معلوم ہوا ہے کہ اس بولی سے حاصل ہونے والی تمام رقم فلاحی کاموں میں استعمال کی جائے گی۔۔
جبکہ دوسری جانب اگر آپ دبئی میں رہتے ہوئے اداس اور ناخوش ہیں تو پولیس آپ کو فون کرکے اس کی وجہ معلوم کرسکتی ہے اور اس طرح آپ کی رائے ایک سروے میں شامل کرکے حکومتی پالیسی سازوں کو فراہم کی جائے گی۔حال ہی میں دبئی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ 2021 تک دبئی کو 10 پرمسرت مقامات میں شامل کرنا چاہتی ہے اور اس کے لیے ایک آن لائن سروے شروع کیا گیا ہے اور اس کے تحت دبئی پولیس کی ویب سائٹ پر ایک مسکراتا ہوا چہرہ، ہموار اور سپاٹ چہرہ اور روتے ہوئے شخص کا خاکہ دکھائی دیتا ہے جب کہ اسی کے ساتھ دبئی کے شیخ محمد بن راشد المختوم کی مسکراتی ہوئی تصویر ہے جس کے نیچے تحریر ہے کہ آپ کی خوشی ہی پہلی ترجیح ہے۔اگرآپ اس سادہ سروے میں ناخوشی کی علامت پر کلک کرتے ہیں تو وہ دبئی میں آپ کا محلِ وقوع اور فون نمبر مانگتے ہیں اور پولیس جلد ہی آپ سے فون کرکے اس کی وجہ معلوم کرنے کی کوشش کرتی ہے۔ اسی طرح کئی مقامات پر ٹیبلٹ بھی رکھے گئے ہیں جہاں لوگ دبئی کے متعلق اپنی رائے دے سکتےہیں۔ اس سے ایک سال قبل دبئی نے ”اسمارٹ حکومت“ پروگرام شروع کیا تھا جس کے تحت شہری سہولتوں کو 2 سے 7 اسٹار سسٹم تک لے جانا تھا۔ اسی طرح پولیس کے پیغام میں بھی ایک ہیش ٹیگ شامل کیا گیا ہے جس میں کہا جاتا ہے کہ ’ آپ کی حفاظت ہی ہماری خوشی ہے۔‘ یہ پیغام عربی اور انگریزی میں ظاہر ہوتا ہے۔
پولیس کے مطابق ویب سائٹ، ایپ اور ایس ایم ایس کے ذریعے شروع کیے گئے سروے کے پہلے دن 2 لاکھ افراد نے رائے دی جن میں 84 فیصد افراد نے کہا کہ وہ دبئی میں خوش ہیں اور 10 فیصد نے اپنے ناخوش ہونے کا اظہار کیا جب کہ 6 فیصد افراد نے کوئی رائے نہیں دی۔
دبئی پولیس کے سربراہ کے مطابق ناخوش افراد میں سے کئی ایک لوگوں کو پولیس کی جانب سے فون کیے گئے اور ان کی ناخوشی کی وجہ معلوم کی گئی۔ پولیس چیف کے مطابق اگر اس مسئلے کا تعلق پولیس سے تھا تو اسے حل کیا گیا ورنہ اسے دیگر اداروں تک بھیجا گیا تاکہ وہ اس پر ایکشن لے سکیں۔ لیکن پولیس ترجمان کے مطابق پولیس لوگوں کے ذاتی مسائل حل نہیں کرسکتی۔
اقوامِ متحدہ کی عالمی مسرت رپورٹ 2015 کے مطابق دنیا کے 158 ممالک میں سے متحدہ عرب امارات کا 20 واں نمبر ہے لیکن حکومت دبئی کو 2021 تک دنیا کا کم ازکم دسواں خوشی اور مسرت سے معمور ملک بنانا چاہتی ہے کیونکہ 2021 میں دبئی کی 50 ویں سالگرہ منائی جائے گی
بھارتی تاجر 33 ملین درہم لٹا دیئے، کس چیز پر ؟ جان کر حیران رہ جائینگے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
اللہ سے خوش قسمتی مانگو
-
پروٹیکٹیڈ صارفین کی سبسڈی ختم کرنے کی تجویز نا منظور
-
ملک بھر میں عیدالاضحی پر گیس فراہمی کا شیڈول جاری کردیا گیا
-
جائیداد کے تنازع پر فائرنگ، باپ، تین بیٹے اور بیٹی جاں بحق
-
جسپریت بمراہ نے ٹی 20 کی تاریخ کا ناپسندیدہ اور منفرد ریکارڈ بنا لیا
-
بھانجی سے زیادتی مقدمے میں نامزد ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
-
ثاقب چدھڑ نے مومنہ اقبال کو کیا کچھ دیا؟ ارشاد بھٹی کا بڑا دعویٰ
-
کیا تعلیمی اداروں میں موسمِ گرما کی تعطیلات 15 جون سے ہوں گی؟ طلبا کے لئے نئی خبر آگئی
-
ماہانہ 200 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین کیو آر کوڈ کے ذریعے سبسڈی کیسے حاصل کریں؟ طریقہ...
-
پاکستان بھر سے اندرون اور بیرونِ ملک کی 83 پروازیں منسوخ، وجہ سامنے آگئی
-
نجی ہسپتال سے 18 سالہ نرس کی لاش برآمد
-
بھارت میں رواں ماہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں چوتھی بار اضافہ کردیاگیا
-
فریج کے بغیر قربانی کا گوشت محفوظ رکھنے کا زبردست طریقہ
-
غیرقانونی طریقے سے یورپ جانے کی خواہش، درجنوں پاکستانی ڈی پورٹ



















































