جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

9.5ارب ڈالر کے افغان اثاثے امریکہ نے منجمد کردیے

datetime 11  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(این این آئی)افغانستان میں طالبان تحریک کی جانب سے دوبارہ سے ملک کا کنٹرول سنبھالے ایک ماہ کے قریب گزر چکا ہے تاہم تحریک ابھی تک افغان مرکزی بینک کے زر مبادلہ کے ذخائر پر ہاتھ رکھنے میں کامیاب نہیں ہو سکی ہے۔

ان ذخائر کا اندازہ تقریبا 10 ارب ڈالر لگایا گیا ہے۔ امریکا نے اگست میں افغان حکومت کے سقوط کے بعد مرکزی بینک کے اثاثوں کا بڑا حصہ منجمد کر دیا جس کی مالیت 9.5 ارب ڈالر ہے۔ اس کا کچھ حصہ نیویارک میں محفوظ ہے۔مالی رقوم کے بغیر طالبان کو مطلوب فنڈ حاصل نہیں ہو سکیں گے۔ یہ صورت حال ان حالات سے ملتی جلتی ہے جب ایرانی سخت گیروں کی جانب سے سال 1979 میں اقتدار پر قبضے کے بعد امریکا نے کئی دہائیوں کے لیے ایرانی اثاثے منجمد کر دیے تھے۔امریکی اخبار کے مطابق ایرانی انقلاب کے بعد سے تہران نے کم از کم 40 کروڑ ڈالر کی واپسی کی کوشش جاری رکھی۔ یہ رقم پینٹاگان کے ٹرسٹ فنڈ میں محفوظ تھی۔کورنیل یونیورسٹی میں قانون اور فنڈنگ کے پروفیسر روبرٹ ہوکیٹ کے مطابق اگر طالبان نے اپنی حکمرانی کئی دہائیوں تک جاری رکھی تو ایران کی طرح طالبان کو بھی کئی دہائیوں تک مالی رقوم کے انجماد کا سامنا ہو سکتا ہے۔ ہوکیٹ نے مزید بتایا کہ امریکا یہ قانونی اختیار رکھتا ہے کہ اگر کسی حکومت کی جگہ کوئی غیر آئینی حکومت آ جائے تو امریکا حکومت کے قبضے میں موجود اثاثوں کو منجمد کر سکتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…