جمعرات‬‮ ، 16 اکتوبر‬‮ 2025 

جان لیوا ہارٹ اٹیک اور فالج سمیت امراض قلب سے بچنا بہت آسان

datetime 26  جون‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اگر آپ ہارٹ اٹیک اور فالج جیسے مہلک امراض سے محفوظ رہنا چاہتے ہیں تو اس کا ایک سادہ مگر مؤثر حل روزمرہ خوراک میں چھپا ہے: سبز پتوں والی سبزیوں کا باقاعدہ استعمال۔ایڈتھ کوون یونیورسٹی، ویسٹرن آسٹریلیا یونیورسٹی اور ڈینش کینسر انسٹیٹیوٹ کی جانب سے کی جانے والی ایک حالیہ مشترکہ تحقیق کے مطابق پالک، ساگ اور دیگر سبز پتوں والی سبزیاں دل کو صحت مند رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

اس تحقیق میں واضح کیا گیا ہے کہ ان سبزیوں میں وٹامن K1 کی وافر مقدار پائی جاتی ہے، جو دل کی بیماریوں سے بچاؤ میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔ ماہرین کے مطابق دنیا بھر میں سب سے زیادہ اموات کی وجہ بننے والے امراض، یعنی دل کی بیماریاں، وٹامن K1 کے ذریعے کسی حد تک روکی جا سکتی ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ وٹامن K1 خون کی شریانوں میں تنگی پیدا ہونے کے عمل کو کم کرتا ہے، جس سے دل کے دورے اور فالج جیسے خطرناک نتائج سے بچا جا سکتا ہے۔تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ روزانہ تقریباً ڈیڑھ کپ سبز پتوں والی سبزیاں کھانے سے نہ صرف وٹامن K1 کی ضروری مقدار حاصل کی جا سکتی ہے، بلکہ یہ ہڈیوں اور عضلات کی صحت کے لیے بھی فائدہ مند ہوتی ہیں۔محققین کا یہ بھی کہنا تھا کہ خوراک اور صحت کا گہرا تعلق ہے، اور سبز پتوں والی سبزیوں جیسی قدرتی غذائیں دل کی بیماریوں کے خطرے کو کم کرنے میں نمایاں اثر رکھتی ہیں۔یہ تحقیق “یورپین جرنل آف نیوٹریشن” میں شائع ہوئی ہے اور اس میں غذائی احتیاط کو دل کی صحت کا اہم ستون قرار دیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…