پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

ماہرین صحت کا رمضان میں رات کے وقت متواتر پانی پینے کا مشورہ

datetime 4  مارچ‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ماہرین صحت نے کہا ہے کہ انسانی صحت کے لیے جسم میں پانی کی مقدار متواتر ہونا لازمی ہے، اس لیے رمضان المبارک میں روزے داروں کو رات کے اوقات میں پانی کا زیادہ استعمال کرنا چاہیے۔امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق ماہرین صحت کے مطابق انسانی جسم کو معمول کے مطابق امور سر انجام دینے کے لیے پانی کی مناسب مقدار کی ضرورت ہوتی ہے جو کہ بعض اوقات رمضان میں مکمل نہ ہونے کا امکان ہوتا ہے۔

ماہرین کے مطابق روزے کی حالت میں دن میں پانی کا استعمال نہیں کیا جاسکتا، تاہم رات کے وقت میں پانی کا متواتر استعمال کرکے جسم میں پانی کی ضرورت کو پورا کیا جا سکتا ہے۔ماہرین کے مطابق اگر مسلسل پانی کے استعمال کو کم کیا جائے اور روزوں کے دوران رات میں بھی مناسب پانی نہ پیا جائے تو انسانی جسم ڈی ہائیڈریشن یعنی جسم میں پانی کی کمی کا شکار ہوسکتا ہے، جس سے متعدد پیچیدگیاں ہو سکتی ہیں۔ماہرین کے مطابق روزے کی حالت میں ہلکا سر درد، بیزاری یا چڑچڑاپن، کوئی کام نہ کرنے کی خواہش جیسے عوامل بھی جسم میں پانی کی کمی کی وجہ سے ہوتے ہیں لیکن افطار کے بعد جیسے ہی جسم کو مطلوبہ پانی ملتاہے تو انسانی جسم متحرک ہوجاتا ہے۔

ماہرین نے سحری کے دوران بھی ریشہ دار، ہلکی پھلکی غذائیں کھانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ دہی، دودھ اور دلیے جیسی غذائوں کے استعمال سمیت مختلف اقسام کے مشروب اور جوسز کا بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ماہرین نے مشورہ دیا کہ جسم میں پانی کی مقدار کو یکساں رکھنے کے لیے روزے داروں کو افطار کے بعد رات بھر میں پانی کا متواتر استعمال کرنا چاہیے تاکہ ان کا پورا مہینہ صحت مند حالت میں گزرے۔ماہرین کے مطابق جسم میں پانی اور نمکیات کی کمی سے ہارمونز میں بھی تبدیلیاں ہوتی ہیں، اس لیے اگر ایک وقت میں پانی کا استعمال کرکے دوسرے وقت میں اس کا استعمال بڑھا دیا جائے تو جسم کو مطلوبہ مقدار کا پانی میسر ہوجائے گا۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…