منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

خبرادار! یہ اینٹی بائیوٹک کیپسول اورپین کلر کی ٹیبلٹ ہرگز استعمال نہ کریں

datetime 10  فروری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کراچی میں جعلی ادویات پکڑی گئیں، ڈریپ نے الرٹ جاری کر دیاکراچی میں ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے دو جعلی ادویات کی نشاندہی کرتے ہوئے فوری انتباہ جاری کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کی دوا مارکیٹ میں جعلی دوائیں فروخت ہونے کی اطلاع پر ڈرگ کنٹرول اتھارٹی نے تحقیقات کیں، جس میں دو مخصوص ادویات کو غیر معیاری اور جعلی قرار دیا گیا۔

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے مطابق، مارکیٹ میں دستیاب اینٹی بایوٹک کیپسول اور درد کم کرنے والی گولی کے کچھ بیچ جعلی پائے گئے ہیں۔ ان میں “ایووسیف 250 ایم جی کیپسول” کا بیچ نمبر HF-001 اور “ٹرامیکنگ 225 ایم جی ٹیبلٹ” کا بیچ نمبر TRD-2002 شامل ہیں، جنہیں فوری طور پر مضر صحت قرار دے دیا گیا ہے۔ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کی جانچ میں یہ بات سامنے آئی کہ یہ ادویات معیاری کوالٹی کے تقاضوں پر پورا نہیں اترتیں اور ممکنہ طور پر جعلی سالٹ سے تیار کی گئی ہیں، جو مریضوں کی صحت پر منفی اثر ڈال سکتی ہیں۔ ڈریپ کے ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ان ادویات کا استعمال نہ صرف غیر مؤثر ثابت ہو سکتا ہے بلکہ سنگین طبی پیچیدگیوں کا سبب بھی بن سکتا ہے۔ڈریپ نے اپنی فیلڈ ٹیموں کو فوری کارروائی کی ہدایت جاری کرتے ہوئے ان جعلی دوا کے بیچز کو ضبط کرنے کا حکم دیا ہے۔

مزید برآں، تمام فارمیسیز اور میڈیکل اسٹورز کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ان دوائیوں کی فروخت کو فوری طور پر روک دیں اور اپنے سٹاک کا جائزہ لیں۔حکام کا کہنا ہے کہ سپلائی چین میں شامل افراد کی مکمل چھان بین کی جائے گی اور جعلی دوا سپلائی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ڈریپ نے عوام سے بھی گزارش کی ہے کہ وہ دوا خریدتے وقت احتیاط برتیں اور مشکوک ادویات کی اطلاع متعلقہ حکام کو دیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…