ہفتہ‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2025 

ہر گھر میں موجود وہ معمولی سی چیز جو نہ صرف کینسر کیخلاف حیران کن مدافعت رکھتی ہے بلکہ کیموتھراپی جیسے مہنگے علاج سے ہزاروں گنا طاقتور بھی ہے، حیرت انگیز انکشافات

datetime 15  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) کینسر ایسا موذی مرض ہے جس کا سن کر ہی مریض آدھا مر جاتا ہے، کینسر اگر ابتدائی مراحل میں بھی ہو تو مریض بہت مایوسی کا شکار ہو جاتا ہے، اگر کینسر آخری مراحل میں ہو اور زندگی کا امکان کچھ باقی ہو تو کیمو تھراپی جیسے تکلیف دہ علاج کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس سے ضروری نہیں کہ کینسر کا مرض ختم ہو۔ اب ایک ایسی چیز کا انکشاف ہوا ہے جو ہم روزمرہ استعمال کرتے ہیں اور کینسر کے خلاف حیران کن طور پر مدافعت رکھتی ہے اور کیمو تھراپی جیسے مہنگے علاج سے کئی گنا طاقت کی حامل ہے،

جی ہاں یہ ادرک ہے جو ہمارے روز کے کھانوں میں استعمال ہوتی ہے۔ جارجیا سٹیٹ یونیورسٹی میں پراسٹیٹ کینسر کے متعلق کی گئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ کینسر کو ختم کرنے کے لیے ادرک بے حد مفید ہے، تجربات میں ادرک کے استعمال سے کینسر کی رسولیوں میں 56 فیصد کمی دیکھنے میں آئی۔ تحقیق میں پتہ چلا ہے کہ ادرک میں پایا جانے والا عنصر ’’6۔ سو گول‘‘ کیموتھراپی سے ہزار گنا طاقتور ہے۔ اس کے علاوہ بھی ادرک کے بے شمار فوائد ہیں، واضح رہے کہ ایشیائی ممالک میں کھانوں میں ادرک کا استعمال عام کیا جاتا ہے اور اس کی افادیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔ زمانہ قدیم سے ہی ادرک حکما اور اطبا کیلئے دلچسپی کا باعث رہی ہے اور اسے ادویات میں استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ ادرک کے روزانہ استعمال سے نظام انہضام میں مثبت تبدیلی آتی ہے، ادرک معدے کی سوزش اور جلن سے نجات دیتی ہے۔ ادرک کے بے پناہ فوائد ہیں جن میں سے چند درج ذیل ہیں۔جن افراد کا معدہ ٹھیک کام نہیں کرتا ہے وہ کھانے سے قبل 2.1گرام ادرک کا ایکسٹریکٹ استعمال کریں جن سے ان کے معدے کے امراض میں 50فیصد بہتری کے امکان پیدا ہو جاتے ہیں۔ دل متلانے کی صورت میں ادرک کھانے سے افاقہ ہوتا ہے جبکہ ادرک کا قہوہ معدہ کی صحت اور جی متلانے میں نہایت مفید ہے۔ یونیورسٹی آف جارجیا کی ایک تحقیق کے مطابق حاملہ خواتین کے روزانہ ادرک کھانے سے پٹھوں کے درد میں آرام آتا ہے، خون میں موجود شوگر کا لیول نارمل رہے گا اور دل کے امراض سے بھی چھٹکارا مل جائے گا، روزانہ ادرک پاؤڈر استعمال کرنے والے افراد کولیسٹرول میں اضافے سے بچے رہتے ہیں جبکہ یہ دماغی صحت کیلئے بھی نہایت مفید گردانی جاتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…