بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

شوگر کا مرض جڑ سے ختم کرنے کا علاج دریافت

datetime 7  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) ہارورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے محقیقین نے شوگر کو جڑ سے ختم کرنے کا علاج دریافت کر لیا، تحقیق کاروں کو سمندر کی تہہ میں موجود پتھروں میں چھپی رہنے والی ایک مچھلی کے نظام انہضام میں ذیابیطس کے مکمل خاتمے کا علاج مل گیا ہے۔ میکسیکو کے سمندر میں پائی جانے والی بصارت سے محروم ایک مخصوص مچھلی (Cave Fish) میں انسولین سے مزاحمت اور خون کے شوگر لیول میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ یہ علامات انسانوں میں ذیابیطس کی قسم دوم کے مریضوں میں بھی پائی جاتی ہیں جب کہ ان مچھلیوں کا جنیاتی تغیر بھی ذیابیطس کے قسم دوم کے مریضوں سے مماثلت رکھتا ہے۔ یہ مچھلیاں حیران کن طور پر ذیابیطس قسم دوم کے خلاف مزاحمت کا ایک مضبوط نظام رکھتی ہیں جس سے انسانوں میں ذیابیطس کے مکمل علاج کی امید پیدا ہو گئی ہے۔ ٹیٹرا میکسیکین مچھلیوں پر ہارورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے محققین نے اپنے تحقیقی مقالے کے حوالے سے بتایا کہ عمومی طور ہائی شوگر لیول کی وجہ سے بلند فشار خون اور خون کی نالیوں میں توڑ پھوڑ جیسی پیچیدگیاں پیدا ہو جاتی ہیں، محقیقین نے کہا کہ حیران کن طور پر ان مچھلیوں میں ایسا نہیں پایا گیا بلکہ شوگر لیول میں اضافہ صحت کے لیے فائدہ مند ہے۔ اگر مچھلی میں موجود نظام کو تحقیق کار سمجھنے میں کامیاب ہو گئے اور جین کی تبدیلی کو پرکھ پائے تو یہ ذیابیطس کے مریضوں کے لیے ایک بہت بڑی خبر ہو گی۔  ہارورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے محقیقین نے شوگر کو جڑ سے ختم کرنے کا علاج دریافت کر لیا، تحقیق کاروں کو سمندر کی تہہ میں موجود پتھروں میں چھپی رہنے والی ایک مچھلی کے نظام انہضام میں ذیابیطس کے مکمل خاتمے کا علاج مل گیا ہے۔ میکسیکو کے سمندر میں پائی جانے والی بصارت سے محروم ایک مخصوص مچھلی  میں انسولین سے مزاحمت اور خون کے شوگر لیول میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…