اسلام آباد(آن لائن)سعودی عرب نے پاکستان میں دی جانے والی پولیو ویکسین پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی عازمین حجاج کو سعودی عرب داخلے کے وقت پولیو کے قطر ے پلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ سعودی وزارت حج نے پاکستان کی وزارت مذہبی امور کو خط لکھا ہے کہ جس میں پاکستان میں حجاج کرام کو پلائی جانے والی ویکسین پر تحفظات کا اظہار کیا ہے ،خط میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں پولیو کے وائرس کی بڑھتی ہوئی تعداد پر سعودی حکومت کو تشویش ہے ،سعودی حکام نے پاکستانی وزارت مذہبی امور کو آگاہ کیا ہے کہ پاکستانی عازمین حجاج کو سعودی عرب داخلے کے وقت بھی پولیو ویکسین پلائی جائے گی ،سعودی حکومت کے مطابق پاکستان کے ساتھ ساتھ شام،عراق ،نائیجیریا ،اتھوپیا اور افغانستان کے عازمین حجاج کو بھی سعودی عرب داخلے کے وقت پولیو ویکسین پلائی جائے گی ،سعودی وزارت حج کے مطابق یہ فیصلہ دوران حج پولیو وائرس سے بچائو یقینی بنانے کے لئے کیا گیا ہے ،ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ صرف پاکستان میں دی جانے والی حجاج کرام کو پولیو ویکسین پر انحصار نہیں کر سکتے ۔واضح رہے کہ پاکستان میں پولیو کیسز سامنے آنے کے بعد عالمی ادارہ صحت نے پاکستانی شہریوں پر بیرون ملک سفری پابندیاں عائد کر رکھی ہیں جن کے تحت بیرون ملک سفر کرنے والے پاکستانیوں کیلئے پولیو کی ویکسین اور سرٹیفکیٹ ساتھ رکھنا لازمی ہے۔
تحفظات کا اظہار
سعودیہ کا پاکستان میں دی جانیوالی پولیو ویکسین پر تحفظات کا اظہار
4
جولائی 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں