غذا میں میں معمولی سی تبدیلی سے ایک ماہ میں وزن کم

4  اپریل‬‮  2015

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آج کل کے دور کی نوجوان نسل کا شائد سب سے بڑا مسئلہ ہی وزن کی زیادتی ہے جس کی وجہ سے غذائی عادات میں بے احتیاطی ہے۔ دوستوں کے ہمراہ وقت گزاری کے دوران اور گھر میں بہن بھائیوں کے ہمراہ گپ شپ کے دوران اگر کھانے پینے کے معاملے میں بے احتیاطی کی جائے تو اس کا نتیجہ بے ڈھب جسامت اور بے ہنگم بڑھے ہوئے وزن کی صورت میں اٹھانا پڑتا ہے۔ اگر آپ بھی یہ حماقت کرچکی ہیں تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ اپنے کھانے پینے کی عادت کو کم کیلوریز کے حامل مگر اسی قدر مزیدار کھانوں سے بدل ڈالئے۔ آپ کا وزن مہینے بھر میں 21پونڈز تک کم ہوجائے گا۔ اس ڈائٹ پلان میں روزانہ تیرہ سو کیلوریز پر مشتمل غذائیں استعمال کی جائیں گی۔ اس کے ساتھ ساتھ اگر روزانہ 45منٹ کی سخت ورزش کو اپنے منصوبے کا حصہ بنایا جائے تو وزن میں یقینی کمی ممکن ہے۔
کین میں بند سبزیوں، پھلوں کی جگہ تازہ پھل سبزی استعمال کیجئے۔کیلوری فری ڈرنکس پیجیئے یعنی کہ پانی، گرین ٹی، قہوہ اور کافی ہے۔ خیال رہے کہ چائے کافی کی اقسام کو کیلوریز سے پاک کرنے کیلئے ان میں چینی مت ڈالیں۔کھانا ہمیشہ بیٹھ کے پلیٹ میں ڈال کے کھائیں۔ ڈبہ بند یا پیکٹ میں دستیاب جسے کھا کے پیکٹ کو کوڑے دان میں پھینکا جاسکے، کبھی بھی وہ تسلی نہیں دیتے جو کہ پلیٹ میں کھانا کھانے سے حاصل ہوتی ہے، اس لئے بے شک اسی پیکٹ کی خوراک کو پلیٹ میں منتقل کری مگر پلیٹ میں ہی کھائیں۔ناشتے میں 400کیلوریز کی حامل سمودی یا شیکس استعمال کئے جاسکتے ہیں۔ اس کیلئے 1کپ بلو بیریز میں ایک فیصد کم چکنائی کا حامل دودھ، ایک تہائی کپ تازہ انناس، ڈیڑھ کھانے کا چمچ شہد، اور ایک قطرہ وینیلا ایسنس کو ملا کے شیک بنائیں۔ اس ذائقے دار اور مزیدار شیک سے آپ کو مطلوبہ مقدار میں کیلوریز بھی ملیں گی اور آپ کی توانائی بھی بحال رہے گی۔ اگر آپ کو کچھ ٹھوس کھائے بغیر تسلی نہ ہوتی ہو تو ایک دو چھوٹے سائز کے مفن ساتھ میں کھالیں۔ مفن کی جگہ اگر رسک کھائے جائیں تو یہ زیادہ بہتر ہوگا۔ رسک پر تھوڑی سی شہد لگائیں یا پھر معمولی مقدار میں جیم بھی لگائی جاسکتی ہے۔ اگر یہی ناشتے میں لے رہی ہیں تو اس کے ہمراہ ایک چکن پیس، ساسیج وغیرہ بھی لیا جاسکتا ہے۔اگر ناشتے میں دلیہ کھانا مقصود ہے تو ایک ” فاسٹ فوڈ اووٹ میل بھی لیا جاسکتا ہے۔ اس میں 340کیلوریز حاصل ہوں گی۔اس کے ساتھ آٹھ اونس کافی آپ کو بھرپور توانائی اور پیٹ بھر نے کا احساس بھی دے گی۔اگر آپ پیکٹ میں بند خوراک استعمال کررہی ہیں تو اس امر کو یقینی بنائیں کہ آپ کے منتخب کردہ کسی بھی مصنوعات پر ”مصنوعی“ کا لفظ موجود نہیں ہے۔ناشتے میں ایک انڈے کا آملیٹ جسے ایک چمچ زیتون کے دل میں تیار کیا گیا ہو۔
، بہترین ناشتہ ثابت ہوسکتا ہے۔ اس میں نمک ، کالی مرچ اور ٹماٹر شامل کریں گی تو اس کا ذائقہ بھی دوبالا ہوسکتا ہے۔ اس کے ساتھ بکری کے دودھ سے بنا پنیر اور زوچینی کے دو سلائس آپ کے ناشتے کو بھرپور بھی بنائیں گے اورآپ کی توانائی کی ضرورت بھی پوری ہوگی۔گریک یوگرٹ سنڈائی بھی ایک بھرپور غذا ہوسکتی ہے۔ اس کے ہمراہ آدھا کپ دلیہ بھی لی جاسکتی ہے۔کھانے میں بھی 4،4سو کیلوریز کے حامل دو کھانے آپ کی روزمرہ ضرورت کی مکمل کیلوریز فراہم کریں گی۔ اس کیلئے مشروم کا سینڈوچ ایک بہترین ڈش ہے۔ اس کے ہمراہ تھوڑے سے انگور اور ایک کپ بغیر چینی کی چائے لی جاسکتی ہے۔باربی کیو کیا گیا گوشت بھی آپ کی غذا کی ضروریات بھی پوری کرے گا اور ساتھ ہی چکنائی وغیرہ بھی جسم میں نہیں جائے گی۔ اس کے ہمراہ ایک بھنا ہوا مکئی کا بھٹہ بھی لیا جاسکتا ہے۔ابلے لوبیا، چنے یا سفید لوبیا کا سلاد بھی ایک مکمل غذا اور ڈائٹنگ کیلئے بہترین آپشن ہے۔ اس کے ہمراہ سبزیوں کی زیادہ مقدار کاٹیں تاکہ آپ کا پیٹ بھی بھرے۔ اسی طرح دالوں کی بھی چاٹ بنائی جاسکتی ہے۔ اس میں ذائقے کیلئے تھوڑی سی دہی اور لیموں بھی شامل کریں۔ ملی جلی دالوں کے علاوہ ثابت مسور یا چنے کی دال کی چاٹ بھی مزیدار سنیک اور کھانے دونوں طرح پیش کی جاسکتی ہے۔مائیکرو ویو یا اوون میں ایک آلو کو اچھی طرح دھو کے رکھیں اور بیک کریں۔ اب اس کے ہمراہ ٹماٹر ہری مرچ کی چٹنی، چیڈر چیز اور کٹی ہوئی سبزیاں کھائیں۔ چیڈر چیز ہلکا سا کرش کرنے کے بعد آلو کے ہمراہ دوبارہ بیک کریں۔اس ترکیب سے بینگن اور دیگر سبزیاں بھی بیک کی جاسکتی ہیں۔ قیمہ ابال کے ہری مرچ میں بیک کریں اور کھائیں۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…