کراچی(نیوز ڈیسک ) سندھ میں ایک اور پولیو کیس سامنے آگیا ہے جس کے بعد رواں برس صوبے میں پولیو کے رجسٹرڈ کیسز کی تعداد 3 ہوگئی ہے۔رپورٹ کے مطابق 18 ماہ کے عزیر میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، عزیر سکھر کا رہائشی ہے، پولیس کا نیا کیس سامنے آنے کے بعد رواں برس اب تک سندھ میں پولیو کیسز کی تعداد 3 جب کہ ملک بھر میں 18 ہوگئی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ برس ملک بھر میں پولیس کے 300 سے زائد کیس منظر عام پر آئے تھے جس کی وجہ سے بیرون ملک سفر کرنے والے پاکستانیون پر سفری پابندیاں لگ گئی ہیں۔