کراچی(نیوز ڈیسک )ملک بھر میں ہیپٹائٹس سی میں مبتلا مریض کچھ سکون کا سانس لے سکتے کیونکہ اس مرض کی ادویات بنانے والی کمپنی نے دوا کی قیمت میں 30 فیصد کمی کردی ہے۔ہیپٹائٹس سی کے مرض میں آرام پہنچانے والی دوائی سوویلڈی کی 28 گولیوں کی شیشی اب میڈیکل اسٹورز میں 55 ہزار روپے کے بجائے 38 ہزار روپے ملے گی۔دوسری جانب کمپنی سے یہ دوائی براہ راست 32 ہزار 300 روپے میں خریدی جاسکے گی۔ ادویات بنانے والی کمپنی نے یہ فیصلہ ملک میں ہیپٹائٹس کے متاثرہ مریضوں کو ریلیف دینے کیلئے کیا ہے۔ دوائی کی نئی قیمت سے متعلق ڈرگ ریگیولیٹری اتھارٹی کو بھی مطلع کردیا گیاہے۔