لندن (نیوز ڈیسک ) غذا سے گوشت کو لگ بھگ مکمل طورضر نکال دینا طویل زندگی کی کنجی ثابت ہوسکتا ہے یہ دعویٰ بر طانیہ میں ہونےوالی ایک طبی تحقیق میں سامنے آ یاہے ۔امپر ئیل کا لج لندن کی تحقیق کے مطابق اپنی غذا کو پھلوں اور سبزیوں سے بھر پور کر دینا امراض قلب اور فالج جان لیون امر از کا خطرہ کم کردیتا ہے ۔تحقیق کے دوران لاکھوں یورپی شہریوں کی غذائی عادات اورطرز زندگی کا تجزیہ کرکے یہ نتیجہ نکا لا گیا ۔تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جو لوگ اکثر سبزیوں و پھلوں پر مشتمل غذا یعنی کبھی کبھار گوشت بھی استعمال کرتے ہیں ان میں شر یانوں کے امراض کے نتیجے میں ہلاک ہونے کاخطرہ 20 فیصد تک کم ہو جاتا ہے ۔محقیقن کا کہنا ہے کہ سبزیوں سے بھر پور غذا اپنی غذائیت کی بناءپر بہت فائدہ مند ثابت ہوتی ہے بنیادی طور پر زمین سے نکلنے والی غذا حیوانی خوراک کے مقابلے میں صحت کے لیے زیادہ فائدہ مند ہوتی ہے ۔تحقیق بتایا گیا ہے کہ حیوانی غذا سے مکمل طورپر گریز کی بجائے اس کی کچھ مقدار کا سبزیوں کے ساتھ استعمال دل کے امراض اور فالج وغیرہ سے موت کا خطرہ کم کرنے کا موثر ذر یعہ ہے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں