نئی دہلی(نیوز ڈیسک )بھارت میں سوائن فلو سے مزید 51 افراد ہلاک ہوگئے ، جس کے بعد ملک بھر میں دسمبر سے اب تک اس مرض سے ہلاک افراد کی تعداد 926 ہوگئی۔بھارت میں سوائن فلوسے اب تک 926افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 16ہزار 235متاثر ہیں۔گجرات اور مہاراشٹر سب سے زیادہ متاثر ریاستیں ہیں ، گجرات اسمبلی کے اسپیکر اور وزیر صحت بھی اس مرض کا شکار ہوچکے ہیں۔ دوسری جانب بھارتی وزیرصحت جے پی نندا نے راجیہ سبھا میں کہا کہ حکومت سوائن فلو سے نمٹنے کے لیے اقدامات کررہی ہے ، عوام کسی خوف کا شکار نہ ہوں۔