بدھ‬‮ ، 12 مارچ‬‮ 2025 

عالمی ادارہ صحت کی گائیڈ لائن نظرانداز، سندھ میں سوائن فلو کا خطرہ‎

datetime 25  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارت میں گزشتہ ڈھائی ماہ کے دوران سوائن فلو سے 700افراد ہلاک ہوچکے ہیں، عالمی ادارہ صحت نے اس خطرے سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو بھی گائیڈ لائن جاری کی تھی مگر محکمہ صحت سندھ کی جانب سے تاحال حفاظتی اقدامات نہیں کئے گئے۔محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق سندھ میں سوائن فلو کی ممکنہ آمد کے پیش نظر اسپتالوں میں آئیسولیشن وارڈ اور انفلوئینزا لیب تاحال قائم نہیں کی گئیں ۔ عالمی ادارہ صحت نے ائیرپورٹس پر تھرمل اسکینرزاوراسپتالوں میں آئسولیشن وارڈ کے قیام اور عوام کی معلومات کیلئے آگاہی مہم چلانے کی بھی ہدایت کی تھی مگر زمینی حقائق بتارہے ہیں اسے یکسر نظر انداز کردیا گیا-ماہرین طب کے مطابق وائرس کی پاکستان منتقلی کا خدشہ ہے ۔سوائن فلو وائرس باآسانی ایک فرد سے دوسرے فرد میں منتقل ہوسکتا ہے ۔اس لئے فوری طور پر وائرس کی روک تھام کے لئے اقدامات کئے جائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟


میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…