اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

راولپنڈی میں انسانی گرد ے فروخت کرنے والے 3 ڈاکٹرز سمیت 4 افراد کو گرفتار

datetime 10  جنوری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی۔۔۔۔ گلزار قائد کے علاقے میں واقع ایک نجی اسپتال سے انسانی گردوں کی فروخت کے دھندے میں ملوث 3 ڈاکٹرز سمیت 4 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کو اطلاع ملی کہ راولپنڈی کے پوش علاقے گلزار قائد میں کچھ لوگ حرا اسپتال کے نام سے ایک نجی کلینگ چلا رہے ہیں جس میں انسانی گردوں کی فروخت کا گھناؤنا دھندا کیا جا رہا ہے جس پر پولیس نے چھاپہ مار کر 2 لیڈی اور ایک مرد ڈاکٹر سمیت 4 افراد کو گرفتار کر لیا۔پولیس افسر نے کو بتایا کہ چھاپے کے وقت ایک شخص کا گردہ نکالا جا چکا تھا جب کہ 3 افراد کے گردے نکالنے کے لئے آپریشن جاری تھے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ چند روز قبل ہی یہ کلینک قائم کیا گیا اور اس میں غریب لوگوں کو پیسوں کا جھانسہ دے کر ان کے گردے نکال کر فروخت کئے جاتے تھے۔ایک متاثرہ شخص نے بتایا وہ 3 لاکھ روپے کا مقروض تھا اور مجھے گردے کے عوض ایک لاکھ 30 روپے دینے کا کہا گیا تھا، میرا گردہ نکالا جا چکا ہے ہے لیکن ابھی تک مجھے رقم ادا نہیں کی گئی۔ ایک شخص کو زخمی حالت میں بے نظیر بھٹو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…