اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

بھارتی بلے باز نے 86 برس بعد تاریخ دہرا دی

datetime 10  جنوری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سڈنی۔۔۔۔ ا سٹریلیا میں بھارتی ٹیسٹ کپتان ویرات کوہلی نے نیا ریکارڈ قائم کردیا، وہ ا سٹریلوی سرزمین پر کسی بھی ایک ٹیسٹ سیریز میں4 سنچریاں داغنے والے تیسرے غیرملکی کرکٹر بن گئے۔
انھوں نے یہ کارنامہ ا سٹریلیا میں86 برس بعد دہرایا ہے، کوہلی سے قبل انگلینڈکے والی ہیمنڈ نے1929 میں اور ہربرٹ سٹکلف نے1925 میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا، کوہلی نے ا سٹریلیا کیخلاف ایڈیلیڈ ٹیسٹ کی دونوں اننگزمیں (115اور143) سنچریاں اسکور کی تھیں ، اس کے بعد میلبورن ٹیسٹ میں بھی وہ 169 رنزبنانے میں کامیاب رہے تھے جبکہ سڈنی میں جاری چوتھے ٹیسٹ میچ میں بھی147رنز بناکرنمایاں رہے، انگلینڈ کی جانب سے دائیں ہاتھ سے کھیلنے والے بیٹسمین ہیمنڈ نے1928۔29 سیریزمیں اسٹریلیا کے خلاف 4 سنچریاں اسکور کی تھیں۔انھوں نے سڈنی میں251 رنز، میلبورن میں 200 اور پھر سڈنی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 119 ناٹ اوٹ اور دوسری اننگز میں177رنزبنائے تھے، ہیم نڈ سے قبل انگلینڈ ہی کے ایک اور بیٹسمین ہربرٹ اسٹکلف اسٹریلیا کیخلاف سیریز میں115 رنز،176، 127 اور 143 کی اننگز کھیلی تھیں،ٹیسٹ کرکٹ میں ویرات کی یہ مجموعی طور پر10 ویں ٹیسٹ سنچری ہے، انھوں نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں جو10 سنچریاں بنائیں ، ان میں سے چھ سنچریاں اسٹریلیا کے خلاف ہیں۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…