اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

سابق سی ا ئی اے چیف پر ’سنگین جرم‘ عائد کرنے کی سفارش

datetime 10  جنوری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیو یارک ۔۔۔۔امریکی خفیہ ادارے ایف بی آئی (فیڈرل بیورو ا ف انویسٹی گیشن) اور محکمہ انصاف (ڈپارٹمنٹ ا ف جسٹس) نے سی آئی اے (سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی) کے سابق سربراہ ڈیوڈ پیٹریاس پر خفیہ راز صحافی کو دینے کے الزام میں سنگین جرم کے چارجز عائد کرنے کی سفارش کی ہے نیو یارک ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق اس سفارش کا حوالے سے حتمی فیصلہ اٹارنی جنرل کریں گے۔سی آئی کے سابق ڈائریکٹر پر الزام ہے کہ انہوں نے ڈیوڈ پیٹریاس کی زندگی پر کتاب لکھنے والی خاتون کو مبینہ طور پر خفیہ معلومات فراہم کی تھیں۔واضح رہے کہ خاتون صحافی بروڈویل کی سی ا ئی اے چیف ڈیوڈ پیٹریاس کی بائیو گرافی کی تحریر کے دوران ان سے کافی قریب ہونے کی خبریں بھی سامنے ا ئی تھیں۔امریکی اخبار کے مطابق یہ خفیہ معلومات اس وقت فراہم کی گئیں تھیں جب وہ سی آئی اے کے ڈائریکٹر تھے۔یاد رہے کہ ڈیوڈ پیٹریاس 2011 میں سی ائی اے کے سربراہ بنے تھے اس سے قبل وہ عراق اور افغانستان میں امریکی افواج کی قیادت کرتے رہے تھے۔ڈیوڈ پیٹریاس کے حوالے سے امریکی صدر باراک اوبامہ نے بھی خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے کئی دہائیوں تک امریکہ کے لیے اعلیٰ خدمات پیش کیں۔سی ا ئی کے سربراہ نے 2011 میں اپنے عہدے کا چارج سنبھالا تھا جبکہ وہ اس اسکینڈل کے بعد 2012 میں مستعفی ہو گئے تھے۔ایف بی ا ئی اور محکمہ انصاف نے اس حوالے سے تحقیقات کا آغاز خاتون کے ساتھ ان کے تعلقات کے منظر عام پر آنے کے بعد کیاتھا۔سنگین جرم عائد کیے جانے کی سفارش کے بعد اٹارنی جنرل ایریک ہولڈر فیصلہ کریں گے کہ ڈیوڈ پیٹریاس پر مقدمہ چلانا ہے یا نہیں۔
فرد جرم عائد ہونے کی صورت میں ڈیوڈ پیٹریاس کو جیل کا سامنا بھی کرنا پڑسکتا ہے۔دوسری جانب ڈیوڈ پیٹریاس کا کہنا تھا کہ انہوں نے خفیہ معلومات کسی کے ساتھ شیئر نہیں کیں۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…