اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

دھرنے قوم کو ایک ارب روپے میں پڑے

datetime 10  جنوری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد۔۔۔۔پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک اپنے دھرنوں کے ذریعے ملک کے سیاسی منظر نامے میں مطلوبہ تبدیلیاں تو نہیں لا سکیں لیکن سرکاری اندازوں کے مطابق ڈی 150 چوک پر احتجاج کی سیکورٹی پر قومی خزانے کے ایک ارب روپے خرچ ہو گئے۔وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے قومی اسمبلی میں سوال و جواب سیشن کے دوران ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ اسلام آباد میں دونوں پارٹیوں کے دھرنے پر کْل 877.819 روپے خرچ ہوئے۔یہ پہلی مرتبہ ہے کہ حکومت نے دھرنوں پر سیکورٹی سے متعلق اٹھنے والے اخراجات کے ٹھوس اعداد و شمار فراہم کیے۔اگست میں دونوں پارٹیوں کے لانگ مارچ کے بعد حکومت نے متعدد بار ڈاکٹر طاہر القادری اور عمران خان پر قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام لگایا تھا۔اس وقت بعض وزراء نے 20 ارب روپے نقصان ہونے کا دعوی کیا ، تاہم ان دعوں کی تصدیق نہیں ہوئی۔ان کے اندازوں کی بنیاد ستمبر کے وسط میں چینی صدر کا ملتوی ہونے والا دورہ تھا، جس میں 30 ارب ڈالرز مالیت کے متعدد سرمایہ کاری منصوبوں پر دستخط طے تھے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کی مسرت رفیق نے دھرنوں کی سیکورٹی کے تفصیلی اخراجات معلوم کیے تھے جس پر وزیر داخلہ نے تحریری جواب میں بتایا ‘یہ اخراجات پی اے ٹی اور پی ٹی آئی کے دھرنوں کے مقامات کی سیکورٹی اور امن و امان برقرار رکھنے پر اٹھے’۔ان کا کہنا تھا کہ دونوں پارٹیوں پر اٹھنے والے ان اخراجات کی علیحدہ علیحدہ تفصیلات دینا ممکن نہیں۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…