جمعرات‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

مسلم مبلغ ابو حمزہ المصری کو شدت پسندی سے متعلق جرائم پر عمر قید کی سزا

datetime 10  جنوری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک۔۔۔۔ ایک امریکی عدالت نے شدت پسند مسلم مبلغ ابو حمزہ المصری کو شدت پسندی سے متعلق جرائم پر عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ابو حمزہ کو لمبی قانونی جنگ کے بعد سنہ 2012 میں برطانیہ سے امریکہ لایا گیا تھا جہاں ان کے خلاف مقدمہ چلایا گیا۔انھیں یمن میں مغربی ممالک کے شہریوں کو یرغمال بنانے کی سازش کرنے سمیت دیگر معاملات میں مجرم پایا گیا ہے۔عمر قید کی سزا سنانے والی جج نے کہا کہ ابو حمزہ نے غیر مسلم کے قتل کے لیے دوسرے لوگوں کو اکسایا اور اسے مذہب سے جوڑا۔
جج کیتھرین فورسٹ نے ابو حمزہ کی کارروائیوں کو ’وحشیانہ‘ اور ’گمراہ کن‘ قرار دیا۔یاد رہے کہ برطانیہ نے ایک عدالتی فیصلے کے بعد ابو حمزہ المصری سمیت پانچ مشتبہ دہشت گردوں کو امریکہ کے حوالے کیا تھا۔
انھیں برطانیہ میں قتل کے لیے اکسانے اور شمالی لندن کی ایک مسجد سے اپنے خطبوں کے ذریعے نسلی منافرت پھیلانے کے الزام میں قید ہوئی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…