مونٹی نیگرو۔۔۔۔ باسکٹ بال کے یورو کپ میں شائقین نے کورٹ میں ا کر ترک ٹیم کے کھلاڑیوں کو دھکا دے دیا، جس پر وہاں ہنگامہ برپا ہوگیا، اس کے سبب میچ کو 15 منٹ تک روکنا پڑگیا۔گذشتہ شب مونٹی نیگرو میں ہونیوالے میچ میں اس وقت خلل پڑا جب ایک فین نے ترک کلب کے2 کھلاڑیوں پر حملہ کردیا، جس کے بعد کورٹ میں جھگڑا ہو گیا اور اسٹیڈیم میدان جنگ کا منظر پیش کرنے لگا، اس مقابلے میں بڈوک نوسٹ پوڈگوریکا ترک ٹیم بینوٹ کی میزبانی کر رہا تھا، تاہم صورتحال خراب ہونے پر 15 منٹ تک کھیل شروع نہ ہو سکا ، تاہم بعدازاں اس مقابلے میں بینوٹ نے 74۔68 سے کامیابی حاصل کرلی۔