اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

ایک پاکستانی نے مجھے سزائے موت دلوانے کی کوشش کی، فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کا دعویٰ

datetime 10  جنوری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فرانسیسی جریدے کے دفتر میں دہشت گرد حملے میں 12 افراد کی ہلاکت کے بعد فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے دعویٰ کیا ہے کہ ” پاکستان سے تعلق رکھنے والے ایک شدت پسند” نے انہیں موت کا حقدار ٹھہرانے کی کوشش کی۔

فیس بک اکاﺅنٹ پر اپنے اسٹیٹس میں مارک زکربرگ نے کہا کہ چند سال پہلے ایک پاکستانی شدت پسند نے فیس بک کی جانب سےپیغمبر اسلام حضرت محمد (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) سے متعلق توہین آمیز مواد پر پابندی مسترد کرنے پر انہیں موت کا حقدار ٹھہرانے کی کوشش کی تھی۔

انہوں نے مزید لکھا ہے کہ ہم اس فیصلے پر اس لیے قائم رہے کیونکہ مختلف آوازیں چاہے کئی بار وہ ناگوار ہی کیوں نہ محسوس ہو، سے مل کر ہی دنیا زیادہ بہتر اور دلچسپ مقام بنتی ہے۔

فیس بک کے بانی کا کہنا تھا کہ ان کا سوشل نیٹ ورک ” ہرملک” کے قوانین کی پابندی کرتا ہے مگر وہ یہ بھی کہتے ہیں ” کوئی ایک ملک یا گروپ کسی کو مجبور نہیں کرسکتا کہ دنیا بھر میں لوگوں کی شیئرنگ کو روک سکے”۔

انہوں نے کہا کہ میں گزشتہ روز ہونے والے حملے اور شدت پسندی پر اپنے تجربات کے بارے میں کہنا چاہتا ہوں کہ شدت پسندوں کا ایک گروپ آوازوں اور ہر ایک کے خیالات کو دبانے کی کوشش کررہا ہے جسے ہمیں مسترد کردینا چاہئے۔

اس اسٹیٹس پر متعدد افراد نے بھی اظہار خیال کیا جن میں سے ایک عمر خان نامی ایک پاکستانی بھی شامل تھا جس کا کہنا تھا مارک بطور پاکستانی میں آپ کے خیالات کو سراہتا ہوں مگر میں ایک بات واضح کردینا چاہتا ہوں کہ تمام پاکستانی اس طرح کی ذہنیت کے حامل نہیں اور آپ ایک فرد کے اقدام پر پوری قوم کو مودر الزام نہیں ٹھہرا سکتے۔

مارک زکربرگ نے بھی اس کا جواب ان الفاظ میں دیا ہاں آپ ٹھیک ہیں، میرے متعدد پاکستانی دوست ہیں اور میں جانتا ہوں کہ بیشتر پاکستانی اس فرد کی طرح نہیں جس نے مجھے مارنے کی دھمکی دی تھی۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…