اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

سندھ میں کالا جادو سیکھنے کی خاطر ایک شخص نے اپنے پانچ بچوں کے ساتھ وہ کیا جو کوئی سوچ بھی نہیں سکتا

datetime 10  جنوری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی : اندوران سندھ چھ بچوں کے ایک باپ نے کالا جادو سیکھنے کے لیے اپنے ہی پانچ بچوں کو ہلاک کر دیا۔

پولیس کے مطابق کراچی سے 230 کلومیٹر دو واقع ایک گاؤں سعید خان کے رہائشی چالیس سالہ علی نواز لغاری نے اپنی دو بیٹیوں اور تین بیٹوں کو قتل کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے بچوں کی عمریں تین سے 13 سال کے درمیان ہیں۔

پولیس افسر قمرالدین رحیموں نے خبررساں ادارے اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ علی نواز کی معاشی حالت کافی بری تھی اور کالہ جادوں سیکھ رہا تھا اور لگتا یہی ہے کہ اسی کے حصول کے لیے اس نے اپنے بچوں کو قربان کیا۔

ضلعی پولیس چیف امجد شیخ نے واقعے کی تصدیق کی کہ لغاری کے پیر کے کہنے پر چالیس دن کا “چلا” کاٹ رہا تھا جس سے اسے امید تھی وہ جادوئی طاقت حاصل کر لے گا۔

پولیس افسر رحیموں کے مطابق پہلے لغاری نے اپنے خاندان کو کھانے میں زہر ملا کو دینے کی کوشش کی تاہم اس کی بیوی نے اسے دیکھ لیا اور اپنے بڑے بیٹے کے ساتھ اپنے والدین کے گھر چلی گئی۔

رحیموں نے بتایا کہ بیوی کے گھر سے جانے کے بعد لغاری نے بقیہ پانچ بچوں کو مارنے کا منصوبہ مکمل کیا۔

پولیس کے مطابق لغاری نے اپنے بچوں کو پھندہ لگا کر قتل کیا اور بعد ازاں سب کو بیڈ پر چھوڑ کر فرار ہو گیا جس کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…