اتوار‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2025 

ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کرکٹر جیل میں

datetime 8  جنوری‬‮  2015 |

ڈھاکا۔۔۔۔ورلڈ اسکواڈ میں شامل بنگلہ دیشی کرکٹر روبیل حسین کو ریپ کے الزامات میں جمعرات کو مقامی جیل بھیج دیا گیا ہے۔19 سالہ اداکارہ نازنین اختر ہیپی نے گزشتہ ماہ کرکٹر کے خلاف ریپ اور شادی کے جھوٹے وعدے کی شکایت درج کرائی تھی۔جمعرات کو دارالحکومت ڈھاکا کی مقامی عدالت کے جج نے روبیل کو جیل بھیجنے کا حکم صادر کیا جس کے بعد بنگلہ دیش کے ورلڈ اسکواڈ میں شامل 24 سالہ کرکٹر کی عالمی کپ میں شرکت پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔ڈھاکا پولیس کے ڈپٹی کمشنر انیس الرحمان نے اے ایف پی کو بتایا کہ عدالت نے روبیل کی ضمانت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں جیل بھیج کر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔گزشتہ ماہ نازنین اختر نے پولیس میں شکایت درج کرائی تھی کہ فاسٹ باؤلر نے کئی ماہ سے جاری افیئر کے بعد ان سے کیے گئے شادی کے وعدے سے مکر گئے۔اس شکایت کے بعد پولیس نے روبیل کے خلاف تحقیقات کا ا غاز کردیا تھا۔سماعت کے بعد عدالت نے اداکارہ اور باؤلر کے طبی معائنے کے ساتھ ساتھ ڈی این اے ٹیسٹ کا بھی حکم دیا۔ملک بھر میں یہ اسکینڈل خبروں کی زینت بنا رہا جہاں نازنین نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر روبیل مجھ سے شادی کے لیے رضامند ہو جاتے ہیں تو میں مقدمے سے دستبردار ہوجاؤں گی۔بنگلہ دیشی قوانین کے تحت شادی کا وعدہ کر کے مکر جانا ایک جرم تصور کیا جاتا ہے۔دوسری جانب کرکٹر نے ریپ اور شادی کے وعدے کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ نازنین اختر مجھے بلیک میل کرنے کی کوشش کررہی ہیں اور شادی سے یکسر انکار کردیا۔نازنین اختر ہیپی ستمبر 2013 میں ریلیز ہونے والی اپنی پہلی فلم ’کیچو ا?شا بھالوباسا‘ (تھوڑی امید، تھوڑا پیار) سے ہی راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئی تھیں۔
شکایت درج کرناے کے بعد اداکارہ نے چینل 71 سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمارے درمیان ویسے ہی تعلقات تھے جیسے کسی جوڑے کے درمیان ہوتے ہیں لیکن اب وہ مجھ سے شادی نہ کرنے کے لیے بہانے تلاش کررہا ہے۔انہوں نے ریپ الزامات کی وضاحت کیے بغیر کہا کہ یہ دھوکا دہی کا معاملہ ہے اور میں چاہتی ہوں کہ اسے سزا ملے۔روبیل 22 ٹیسٹ میچوں میں بنگلہ دیشی ٹیم ی نمائندگی کرتے ہوئے 32 وکٹیں لے چکے ہیں جبکہ 53 ایک روزہ انٹرنیشنل میچوں میں 69 کھلاڑیوں کو ٹھکانے لگا چکے ہیں جس میں نیوزی لینڈ کے خلاف کی گئی ہیٹ ٹرک بھی شامل ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…