جمعرات‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

دنیا کی مشہور فاسٹ فوڈ چین سے چپس کھانے والوں پر کیا گذری کلک کر کے جانئے

datetime 8  جنوری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹوکیو۔۔۔۔مشہور فاسٹ فوڈ چین میکڈونلڈز نے پچھلے سال جاپان میں اپنے ایک آؤٹ لیٹ میں چپس میں سے انسانی دانت برآمد ہونے پر معذرت کی ہے۔بی بی سی کے مطابق یہ واقعہ اگست میں پیش آیا۔ ایک کسٹمر نے اوساکا میں میکڈونلڈز آؤٹ لیٹ میں شکایت درج کرائی تھی کہ ان کے چپس میں سے دانت نکلا ہے۔
میکڈونلڈز کی جانب سے کی گئی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ یہ ایک انسانی دانت تھا۔میکڈونلڈز نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ ان کی آئس کریم سنڈے سے پلاسٹک کا ٹکڑا ملا ہے اور چکن نگٹس میں سے وینائل کا ٹکڑا۔میکڈونلڈز کیاعلیٰ عہدیداران کا کہنا ہے کہ وہ ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں کہ ایسے واقعات پیش نہ آئیں۔میکڈونلڈز کو حالیہ عرصے میں جاپان میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ میکڈونلڈز کو چپس کی کمی کا بھی سامنا رہا ہے اور اس لیے چپس امریکہ سے درآمد کرائے جا رہے ہیں۔میکڈونلڈز نے گذشتہ سال تین واقعات کا اعتراف کیا ہے۔دسمبر میں کوریاما میں سنڈے آئس کریم میں پلاسٹک کے ٹکڑے سے بچے کا منھ زخمی ہو گیا۔گذشتہ ہفتے مساوا میں چکن نگٹس میں سے وینائل کا ٹکڑا ملا۔اگست میں اوساکا میں چپس میں سے انسانی دانت برآمد ہوا
بدھ کو میکڈونلڈز کے چیف ایگزیکٹیو نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ دانت کے معائنے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ دانت پکا ہوا نہیں تھا۔’ہمیں یہ نہیں معلوم ہو سکا کہ یہ دانت چپس میں کیسے آیا۔‘



کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…