اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

مٹھی میں ایشیا کے سب سے بڑے پانی صاف کرنے کے پلانٹ کا افتتاح

datetime 7  جنوری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مٹھی۔۔۔۔سابق صدر آصف علی زرداری نے تھرپارکر میں ایشیا کے سب سے بڑے پانی صاف کرنے کے پلانٹ ریورس آسموسس (آر او) کا افتتاح کر دیا۔سابق صدر آصف علی زرداری نے تھرپارکر کی تحصیل مٹھی میں ایشیا کے سب سے بڑے آر او پلانٹ کا افتتاح کیا، آر او فلٹرپلانٹ میں روزانہ 20 لاکھ گیلن نمکین پانی کو میٹھا بنانے کی صلاحیت ہے جس سے مٹھی، اسلام کوٹ، نوکوٹ سمیت تھرپارکر کے 100 سے زائد دیہات کو میٹھے پانی کی سہولت میسر آئے گی۔ آر او پلانٹ کے افتتاح کے موقع پر وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ، وزیر صحت جام مہتاب اور بختاور بھٹو زرداری بھی موجود تھیں۔اس موقع پر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ عوامی کی خدمت ہی پیپلز پارٹی کا منشور ہے، 60 سال میں تھر کے عوام کو صاف پانی دے کر ہم نے کوئی احسان نہیں کیا، تھر سندھ کا سونا ہے اور ہمیں اس کی خدمت کرنی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کوشش ہے کہ پورے صوبے کے ٹیوب ویلز کو سولر سسٹم پر منتقل کردیں، پیپلز پارٹی کے دور میں ہی پورے تھر میں میٹھے پانی کی سہولت فراہم کریں گے۔واضح رہے کہ ریوورس آسموسس واٹر فلٹر پلانٹ کو 94 کروڑ 20 لاکھ روپے کی لاگت سیتعمیر کیا گیا ہے جو مکمل طور پر سولر سسٹم سے چلے گا۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…