اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

ورلڈ کپ 2015 کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے 15 رکنی پاکستانی ٹیم کا اعلان

datetime 7  جنوری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور۔۔۔۔پاکستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ نے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں کھیلے جانے والے ورلڈ کپ 2015 کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے 15 رکنی پاکستانی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔سکواڈ میں شامل سات کھلاڑی ایسے ہیں جو پہلی بار عالمی کپ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔لیگ سپنر یاسر شاہ کو حریف ٹیموں کو چونکا دینے کے خیال سے ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔انھوں نے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف حالیہ ٹیسٹ سیریز میں شاندار بولنگ کرتے ہوئے 27 وکٹیں حاصل کی تھیں اور سلیکٹروں کا خیال ہے کہ وہ آسٹریلیا کی باؤنسی وکٹوں پر کامیاب ہو سکتے ہیں۔فاسٹ بولر عمرگل فٹنس کے معاملے پر سلیکٹروں کا اعتماد حاصل نہیں کر سکے۔ البتہ بیٹنگ میں تسلسل سے رنز نہ کرنے والے عمراکمل کو ایک اور موقع مل گیا ہے۔ٹیم کا اعلان بدھ کے روز چیف سلیکٹر معین خان نے پریس کانفرنس میں کیا۔معین خان نے ٹیم سلیکشن کے بارے میں کہا کہ اس میں کھلاڑیوں کی حالیہ کارکردگی فٹنس اور آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز کو مدنظر رکھا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ فاسٹ بولر سہیل خان اگرچہ حالیہ دنوں میں انٹرنیشنل کرکٹ نہیں کھیلے لیکن اس وقت جاری پنٹنگولر کپ میں انہوں نے بہت ہی عمدہ بولنگ کی ہے اور سلیکٹرز کا خیال تھا کہ اس اہم ایونٹ میں حقیقی فاسٹ بولرز کو موقع ملنا چاہیے۔واضح رہے کہ سہیل خان نے دو ٹیسٹ اور پانچ ون ڈے کھیلے ہیں تاہم وہ آخری بار انٹرنیشنل کرکٹ دو ہزار گیارہ میں زمبابوے کے دورے میں کھیلے تھے۔
آفریدی اس ٹیم کے سب سے تجربہ کار رکن ہیں
معین خان کی سربراہی میں قائم چھ رکنی سیلیکشن کمیٹی گذشتہ کئی روز سے کراچی میں جاری پینٹنگولر کپ ایک روزہ ٹورنامنٹ کے دوران سلیکشن پر کام کرتی رہی اس دوران کوچ وقاریونس اور کپتان مصباح الحق بھی مختصر وقت کے لیے کراچی آئے اور سلیکٹروں کے ساتھ ملاقات کی، تاہم چند ناموں پر ان کے اور سیلیکٹروں کے درمیان اتفاق رائے موجود نہ تھا۔
پاکستانی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے:
مصباح الحق (کپتان)، احمد شہزاد، محمد حفیظ، یونس خان، عمر اکمل، حارث سہیل، صہیب مقصود، شاہد آفریدی، سرفراز احمد (وکٹ کیپر)، محمد عرفان، جنید خان، یاسر شاہ، وہاب ریاض، سہیل خان اور احسان عادل۔
پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ 15 فروری کو بھارت کے خلاف نیوزی لینڈ کے شہر ایڈیلیڈ میں کھیلے گی جس کے بعد اس کے اگلے گروپ میچ ویسٹ انڈیز، زمبابوے، متحدہ عرب امارات، جنوبی افریقہ اور آئرلینڈ کے خلاف ہیں



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…