اسلام آباد۔۔۔۔وزیراعظم نواز شریف دو روزہ دورے پر بحرین روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے بحرین کی قیادت سے بات چیت کریں گے۔وزیراعظم نواز شریف بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ اور وزیر اعظم شیخ خلیفہ بن سلمان الخلیفہ کی خصوصی دعوت پر دورہ کررہے ہیں، اپنے سرکاری دورے کے دوران وزیر اعظم بحرین کی قیادت سے وہ دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری کے فروغ، توانائی کے شعبے میں تعاون، بحرین میں پاکستانی افرادی قوت کی فراہمی اور دفاع سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات بہتر بنانے پر گفتگو کریں گے۔بحرین روانگی سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلیجی عرب ممالک سے انتہائی دیرینہ تعلقات ہیں، دورے سے دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ نے پاکستان کا دورہ کیا تھا جو گزشتہ 40 سال کے دوران بحرین کے کسی بادشاہ کا یہ پہلا دورہ تھا۔
وزیراعظم نواز شریف دو روزہ دورے پر بحرین روانہ ہوگئے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
تاحیات
-
ایزی پیسہ صارفین کو خوشخبری:زبردست سہولت متعارف کروا دی گئی
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
آئی فون خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری، قیمتیں انتہائی کم ہو گئیں
-
پنجاب بھر میں موسم کی شدت کے ساتھ بارش کا سسٹم داخل
-
گرین کارڈ لاٹری پروگرام کے حوالے سے بڑااعلان
-
وزیراعلی مریم نوازکے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تاریخ طے پا گئی
-
خلائی مخلوق زمین کا رخ کر رہی ہے، سائنسدانوں کے حیران کن انکشافات
-
والدین کا بہیمانہ قتل، بیٹے نے لاشیں کاٹ کر دریا میں بہادیں
-
سونے کی قیمت میں آج پھر بڑااضافہ
-
چلتی موٹر سائیکل پر نازیبا حرکت کرنے والا پولیس افسر کا بیٹا پکڑا گیا
-
ڈی ایس پی کے ہاتھوں اہلیہ اور بیٹی کا قتل پولیس افسران کیلیے نئی مشکل بن گیا
-
سعودی عرب: ملازمین کی تنخواہوں سے متعلق اہم فیصلہ















































