پیر‬‮ ، 23 مارچ‬‮ 2026 

توہم پرستی میں بولی وڈ اسٹارز سب سے آگے

datetime 6  جنوری‬‮  2015 |

نیک شگون کا لفظ پاکستان اور ہندوستان میں بہت عام ہے اور بیشتر افراد کسی چیز کو خوش قسمتی اور کسی کو بدقسمتی سے جوڑ کر دوری اختیار کرتے ہیں مگر یہ توہم پرستی صرف عام لوگوں تک محدود نہیں بلکہ معروف ترین شخصیات بھی اس کا شکار ہیں۔

ٹائمز آف انڈیا نے ان توہم پرستوں میں ایسے ایسے نام شامل کیے ہیں کہ دیکھ کر یقین کرنا مشکل ہوجائے مگر ایسا بالکل حقیقی ہے اور ان کے بارے میں جان کر ہوسکتا ہے کہ آپ خود کو روشن خیال ہی مان لیں۔

سلمان خان کے دائیں ہاتھ میں جھولنا والا بریسلیٹ ان کے لیے خوشی قسمتی کا نشان ہے۔ وہ اسے اپنا محافظ مانتے ہیں اور وہ فلموں میں بھی کام کے دوران اس کو اپنے ہاتھ میں رکھنے پر زور دیتے ہیں اور کسی صورت اتارنے کے لیے تیار نہیں ہوتے — فائل فوٹو
ریتک روشن اپنے دائیں ہاتھ کے اضافی انگوٹھے کو اپنے لیے خوش قسمتی کا نشان مانتے ہیں۔ اگرچہ اضافی انگوٹھے کو سرجری کے ذریعے نکالا جاسکتا ہے تاہم ریتک کا کہنا ہے کہ انہوں نے کبھی بھی اس انگوٹھے کو ہٹانے کا نہیں سوچا کیونکہ یہ میرے لیے خوش قسمتی کی علامت ہے — اسکرین شاٹ
بولی وڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان دسمبر کے مہینے کو اپنے لیے خوش قسمت مانتے ہیں۔ “تارے زمین پر” کے بعد انہوں نے گجنی اور تھری ایڈیٹس کو دسمبر میں ہی ریلیز کرنے پر زور دیا جبکہ ان کی آخری تین فلمیں تلاش، دھوم تھری اور پی کے بھی دسمبر میں ہی ریلیز ہوئیں — اے ایف پی فوٹو
راکیش روشن اپنی کامیابی کا راز انگریزی لفظ “کے” میں چھپا ہوا دیکھتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ان کی ہر فلم کا ٹائٹل “کے” سے ہی اسٹارٹ ہوتا ہے جیسے کوئلہ، کرن ارجن، کوئی مل گیا اور کرش وغیرہ — اے ایف پی فوٹو
بپاشا باسو ہر ہفتے لیموں اور مرچ خریدتی ہیں اور انہیں اپنی گاڑی کے اوپر ڈال دیتی ہیں۔ بپاشا باسو کا ماننا ہے کہ اس سے ان کے اوپر چھائے بدقسمتی کے بادل دور چلے جاتے ہیں — اے ایف پی فوٹو
انڈین پریمئیر لیگ میں کولکتہ نائٹ رائیڈر اولین دو میچوں میں کیا ناکام ہوئی اس کے مالک شاہ رخ خان نے ایک تعویز پہننا شروع کردیا تاکہ ان کی ٹیم بدقسمتی کے دور سے باہر نکل آئے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اتفاقیہ طور پر کولکتہ کی ٹیم واقعی ناکامیوں کے گڑھے سے نکل کر کامیابی کے راستے پر دوڑنا شروع ہوگئی — اے ایف پی فوٹو
کترینہ کیف کی پرورش تو برطانیہ اور ہانگ کانگ میں ہوئی مگر توہم پرستی میں وہ اپنے ساتھی اداکاروں سے کسی طرح پیچھے نہیں۔ اس کا اظہار اس وقت ہوتا ہے جب وہ اپنی ہر فلم کی ریلیز سے قبل اجمیر میں خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ پر جاکر کامیابی کے لیے دعائیں کرتی ہیں — اسکرین شاٹ
اجے دیوگن نے بولی وڈ میں کریئر کے آغاز پر پھول اور کانٹے نامی فلم کے دوران اپنا حقیقی نام وشال تبدیل کرکے اجے کو اپنا لیا۔ اسی طرح اپنے خاندان کے جوتش کے مشورے پر انہوں نے اپنے خاندانی نام دیوگن میں سے انگریزی لفظ اے بھی نکال دیا — اے ایف پی فوٹو
بولی وڈ کے کھل نائیک سنجے دت علم الاعداد پر یقین رکھتے ہیں اور نمبر “نو” کو اپنے لیے خوش قسمتی کی علامت سمجھتے ہیں۔ سنجے کا کہنا ہے کہ اس نے اپنی تمام گاڑیوں کے لیے موٹر وہیکل رجسٹریشن ڈیپارٹمنٹ سے 4545 کا عدد حاصل کررکھا ہے — اے ایف پی فوٹو
سچن ٹنڈولکر نے دنیائے کرکٹ میں متعدد بیٹنگ ریکارڈز قائم کیے مگر وہ اس کے لیے اپنی صلاحیت کو نہیں بلکہ خوش قسمت پیڈ کے شکرگزار ہیں۔ یہ پیڈ سچن کو ان کے بھائی نے دیا تھا اور وہ ہر میچ میں بیٹنگ سے قبل اسے اپنے بائیں ٹانگ پر پہنتے تھے — رائٹرز فوٹو
Courtesy: Dawn news

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…