اپر دیر۔۔۔۔ بانڈی میں کارروائی کے دوران ملزم کی فائرنگ سے سب انسپکٹر جاں بحق جب کہ ایس ایچ او اور کانسٹیبل زخمی ہو گئے۔ اپر دیر کے علاقے بانڈی میں پولیس نے ایک گھر پر چھاپہ مارا تو ملزم نے پولیس کی نفری پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں سب انسپکٹر سراج جاں بحق جب کہ ایس ایچ او خانزادہ اور کانسٹیبل زخمی ہو گئے۔ زخمی پولیس اہلکاروں کو طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ایس ایچ او کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔دوسری جانب ملزم کی گرفتاری کے لئے پولیس کی بھاری نفری طلب کر لی گئی ہے جب کہ علاقے کا محاصرہ کر کے ملزم کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔