بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

مثبت اقدام کے ذریعے کینسر کے خطرے کو کم کیا جا سکتا ہے،ریسرچ

datetime 27  دسمبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن۔۔۔۔برطانیہ میں کینسر کے مریضوں پر ہونے والی تحقیق کے اعداد و شمار کے مطابق کینسر کے دس میں سے چار مریض صحت مندانہ اندازِ زندگی اپنا کر اس مرض سے بچ سکتے ہیں۔خیراتی ادارے یو کے کینسر ریسرچ کے مطابق سگریٹ نوشی کینسر کے لاحق ہونے میں ایک ایسا خطرناک عنصر ہے جس سے پرہیز کینسر سے بچاؤ میں مددگار ہو سکتا ہے۔البتہ یو کے کینسر ریسرچ کیماہر شماریات ڈاکٹر میکس پارکن نے واضح کیا ہے کہ مکمل صحت مندانہ اندازِ رندگی بھی کینسر سے بچاؤ کی ضمانت نہیں ہے۔ تاہم انھوں نے کہا کہ مثبت اقدام کے ذریعے کینسر کے خطرے کو کم ضرور کیا جا سکتا ہے۔ریسرچ کے مطابق تمباکو نوشی سے چھٹکارے، شراب نوشی میں کمی اور تواتر کے ساتھ ورزش کو اپنا کر کینسر کے خطرے کو مزید کم کیا جا سکتا ہے۔یو کے کینسر ریسرچ نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ سال نو کے عہدوں میں صحت پر توجہ کو بھی شامل کر لیں۔یو کے کینسر ریسرچ کے مطابق پانچ سالہ تحقیق میں سامنے آیا ہے کہ کینسر کے تین لاکھ مریضوں کا مرض سگریٹ نوشی سے وابستہ تھا۔ ایک لاکھ 45 ہزار مریضوں کا مرض غیر صحت مندانہ انداز زندگی اور پکے پکائے منجمد کھانوں سے جڑا ہوا تھا۔مزید 88 ہزار کیسوں کا تعلق موٹاپے سیتھا جبکہ 62 ہزار کثرت شراب نوشی کو وجہ سے کینسر کے مرض میں مبتلا ہوئے۔ براہ راست سورج کی روشنی اور جسمانی سستی بھی ایسے عناصر ہیں جو کینسر کے مرض کا سبب بن سکتے ہیں۔یو کے کیسنر ریسرچ سے تعلق رکھنے والے پروفیسر میکس پارکن نے ریسرچ کے بارے میں کہا کہ اس میں کوئی ابہام نہیں رہ گیا ہے کہ مخصوص طرزِ زندگی کینسر کے خطرے کے عناصر میں اہم کرتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ دنیا کے دوسرے حصوں میں کینسر پر ہونے والی ریسرچ میں بھی یہی عناصر سامنے آئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…