اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

پشاور جیسہ سانحہ ہونے کا خدشہ بڑھنے لگا، مگر پاکستان میں نہیں توپھر کہاں؟

datetime 26  دسمبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن: امریکا کے ایک سینیئر سینیٹر نے خبردار کیا ہے کہ مستقبل قریب میں افغانستان میں بھی پشاور جیسا ہولناک واقعہ پیش آ سکتا ہے۔

ری پبلکن پارٹی کےسابق صدارتی امیدوار اور سینیٹ کی مسلح سروسز کمیٹی کے ممکنہ چیئرمین مک کین نے فاکس نیوز کو بتایا کہ 31 دسمبر تک افغانستان سے اپنے فوجی نکالنے کے امریکی منصوبے کے بعد طالبان کے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔

سینیٹر جان مک کین نےکہا کہ’ہم دوبارہ وہی فلم دیکھنے جا رہے ہیں جو عراق میں دیکھی تھی’۔

یاد رہے کہ2011 میں عراق سے امریکا کے جانے پرمذہبی عسکریت پسند دوبارہ ابھرے اور انھوں نے شام میں فساد برپا کیا۔

تاہم اوباما انتظامیہ پرامید ہے کہ امریکی افواج کے افغانستان سے جانے کے بعد مقامی سیکورٹی فورسز، عسکریت پسندوں سے موثر انداز میں نمٹیں گی۔

افغانستان میں امریکی فوج کے ساتھ کرسمس منانے والے سینیٹر مک کین نے خبر دار کیا کہ سانحہ پشاور سے طالبان کے حوصلے بلند ہوئے ہیں اور وہ افغانستان میں بھی ‘اس قسم کے مزید ہولناک’ حملے کر سکتے ہیں۔

انہوں نے اوباما انتظامیہ پر زور دیا کہ اس طرح کے کسی واقعہ سے بچنے کے لیے وہ افغانستان میں طے شدہ منصوبے سے زیادہ فوج تعینات کرے۔

ادھر، واشنگٹن میں امریکی حکام نے بتایا کہ سانحہ پشاور کے بعد پاکستان اور افغانستان کے درمیان بہتر تعلقات پر طالبان خاص طور پر مایوس ہوئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق افغان اور پاکستان کے فوجی حکام نے طالبان کے خلاف نئی شراکت داری قائم کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…