بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

بھارت میں مرا ہوا شخص اچانک اٹھ کر بیٹھ گیا، اس کے پیچھے معاملہ کیا تھا؟

datetime 26  دسمبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چندی گڑھ: زندگی میں کچھ اس طرح کے واقعات رونما ہوتے ہیں جنہیں سن کر انسان کے لیے اس پر یقین کرنا کچھ مشکل ہوجاتا ہے ایسا ہی کچھ ہوا بھارت میں جہاں مردہ قرارد یئے جانے والا ایک شخص جلائے جانے سے چند منٹ قبل زندہ ہوگیا جسے دیکھ کر اس کے رشتے دار خوشگوار حیرت میں ڈوب گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی پنجاب میں ایک 72 سال کے شخص دیپک سنگھ جلائے جانے سے چند منٹ قبل زندگی کی طرف لوٹ آیا۔ دیپک کے پوتے نے واقعے کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ  دادا اپنے جانوروں کی دیکھ بھال کر رہے تھے کہ اچانک پھسل کر گر پڑے جس کے بعد وہ اسے اٹھا کر گھر لایا ان کی نبض اور دھڑکن چیک کرنے کے بعد انکی موت کا یقین ہوگیا تاہم مزید تصدیق کے لیے ڈاکٹر کوبلایا گیا جس نے معائنے کے بعد دادا کو مردہ قراردے دیا۔ مردہ قرارد دیئےجانے کے بعد دادا کی آخری رسومات کی ادائیگی کا انتظام شروع کردیا گیا جبکہ ان کے جسم کو مذہبی رسومات کے مطابق آگ لگانے کے لئے لکڑیاں بھی جلا دی گئیں۔

پوتے کا کہنا تھا  کہ خاندان کے افراد جب  میت کے لیے مذہبی گیت گارہے تھے  کہ اچانک دادا کے جسم میں حرکت شروع ہوگئی اور وہ میت کے لیے گائے جانے والے مذہبی گیت سن کر حیرت سے لوگوں کو دیکھنے لگے، دادا اٹھ کر بیٹھے تو خاندان ک لوگ حیرت زدہ رہ گئے اور سوگوار ماحول اور میت کے گانوں کی جگہ خوشی کے شادیانوں نے لے لی۔ پوتے کا کہنا تھا کہ شکر ہے کہ ہم نے انہیں آگ میں نہیں ڈالا اور وہ بروقت ہوش میں آگئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…