بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

قومی ایکشن پلان کمیٹی نے 17 میں سے8 نکات پر اتفاق کرلیا

datetime 23  دسمبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام ا باد۔۔۔۔ سانحہ پشاور کے بعد وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے قائم کی گئی قومی ایکشن پلان کمیٹی نے 17 میں سے 8 نکات پر اتفاق کرلیا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ کی سربراہی میں ہونے والی قومی ایکشن پلان کمیٹی کے اجلاس کے دوران شرکا نے 17 میں سے8 نکات پر اتفاق کرلیا ۔ کمیٹی میں شامل پارلیمانی جماعتوں کے نمائندوں کی جانب سے دہشتگردی سے نمٹنے کے لئے 17 سفارشات پیش کی گئی تھیں جن میں ملک میں انٹیلی جنس نظام کو مربوط اور فعال بنانا، ملک میں کرمنل جسٹس سسٹم کو موثر اور تیز کرنا، انٹیلی جنس معلومات اور قانون نافذ کرنے والے اداروں میں فاصلے کم کرنا شامل ہے جب کہ سفارشات میں مذہبی منافرت پھیلانے پر مکمل پابندی، فاٹا کے لئے فوری قانون سازی اور دہشتگردوں کے سوشل میڈیا کا استعمال روکنے کے اقدامات سمیت دیگر شامل ہیں جب کہ شرکا نے تجویز پیش کی کہ صوبائی حکومتوں کے ذریعے بارود اور اسلحہ پر کنٹرول کیا جائے۔
واضح رہے کہ 16 دسمبر کو پشاور کے ا?رمی پبلک اسکول پر دہشتگردوں کے حملے کے بعد وزیراعظم نواز شریف نے ا?ل پارٹیز کانفرنس میں دہشتگردی سے نمٹنے کے لئے وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کی سربراہی میں ایکشن پلان کمیٹی تشکیل دی تھی جسے ایک ہفتے کے اندر دہشتگردی سے نمٹنے کے لئے پلان تشکیل دینے کا ٹاسک دیا گیا تھا۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…