بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

سچن ٹندولکر ورلڈ کپ 2015 کے سفیر مقرر

datetime 22  دسمبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی۔۔۔۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھارتی سابق کرکٹر سچن ٹندولکر کو ورلڈ کپ 2015 کا سفیر مقرر کردیا۔ا ئی سی سی نے سچن ٹنڈولکر کو دوسری مرتبہ ورلڈ کپ کا سفیر مقرر کیا جب کہ اس سے قبل بنگلادیش، بھارت اور سری لنکا میں مشترکہ طور پر 2011 میں ہونے والے ورلڈ کپ کے سفیر بھی سچن ٹنڈولکر ہی تھے۔ 14 فروری سے نیوزی لینڈ اور ا سٹریلیا میں مشترکہ طور پر شروع ہونے والے ورلڈ کپ کے لئے سچن ٹنڈولکر بطور سفیر ٹورنامنٹ کا پرچار کریں گے جب کہ کرکٹ ورلڈ کپ میلے کو دنیا بھر میں تیسرا بڑا ایونٹ تصور کیا جاتا ہے۔واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ اسٹار سچن ٹنڈولکر نے گزشتہ سال کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا تھا اور اپنے 24 سالہ کیرئیر میں انہوں نے 200 ٹیسٹ میچز میں 15 ہزار 921 رنز بنائے جس میں 51 سنچریاں اور 68 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ اسی طرح 463 ایک روزہ میچز میں سچن ٹنڈولکر نے 49 سنچریوں اور 96 نصف سنچریوں کی بدولت 18 ہزار 426 رنز بنائے جب کہ ان کا سب سے بہترین اسکور 200 رنز ناٹ ا ؤٹ ہے۔ ٹنڈولکراپنے کیرئیر میں صرف ایک ٹی ٹوئنٹی میچ میں اپنی ٹیم کی نمائندگی کرسکے جس میں انہوں نے صرف 10 رنز بنائے۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…