منگل‬‮ ، 24 مارچ‬‮ 2026 

اشانت شرما پر ناشائستہ زبان استعمال کرنے پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ

datetime 22  دسمبر‬‮  2014 |

سڈنی۔۔۔۔بھارت کے فاسٹ بولر اشانت شرما پر برسبین ٹیسٹ میں ناشائستہ زبان استعمال کرنے پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔میچ ریفری نے ایشانت شرما پر جرمانہ عائد کیا ہے۔اس کے علاوہ میچ ریفری نے سست گیند بازی کے لیے آسٹریلیا کی ٹیم پر بھی جرمانہ کیا ہے۔ایشانت شرما کو آئی سی سی کی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مجرم پایا گیا۔شرما پر الزام ہے کہ انھوں نے برسبین میں دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے کپتان سٹیون سمتھ کو آؤٹ کرنے پر ناشائستہ زبان کا استعمال کیا تھا۔
آئی سی سی کی ریلیز کے مطابق’ایشانت شرما کو کھلاڑیوں کے لیے بنے ضابطہ اخلاق کے لیول ون کی خلاف ورزی کا مجرم پایا گیا ہے۔‘یہ قانون ’بین الاقوامی میچوں کے دوران نازیبا زبان یا اشاروں سے متعلق ہے۔‘واقعہ میچ کے تیسرے دن کی ہے جب آسٹریلیا کی پہلی اننگز کے دوران ایشانت شرما کو ٹیلی ویڑن کی سکرین پر سٹیون سمتھ کو آؤٹ کرنے کے بعد برا بھلا کہتے ہوئے دیکھا گیا۔آئی سی سی نے کہا ہے کہ شرمانے اپنی غلطی مان لی ہے اور میچ ریفری کے جرمانہ لگانے کے فیصلے کو قبول کر لیا ہے۔آسٹریلیا کے کپتان سمتھ پر میچ فیس کا 60 فیصد اور ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔سمتھ کا آسٹریلیا کی جانب سے بطور کپتان یہ پہلا ٹیسٹ میچ تھا۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…