بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

متحدہ کا الطاف حسین کو دھمکی دینے پر شدید احتجاج

datetime 21  دسمبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی۔۔۔۔متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز کی جانب سے الطاف حسین کو بذریعہ ویڈیو مبینہ دھمکی دینے پر شدید احتجاج کیا۔کراچی پریس کلب کے باہر ایم کیو ایم کے سیکڑوں کارکنان نے جمع ہوکر لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز کے خلاف احتجاج کیا جب کہ اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے حیدرعباس رضوی نے کہا کہ خطیب لال مسجد کی جانب سے ایم کیو ایم قائد الطاف حسین کو قتل کی دھمکی دینے پر کارکنان تشویش میں مبتلا ہیں لیکن انہیں بتا دینا چاہتے ہیں کہ کوئی الطاف حسین کا بال بھی بیکا نہیں کرسکتا، کراچی پورے پاکستان کو چلاتا ہیاور ملکی معاشی حب ہے اس لئے ایسا کوئی کام نہ کیا جائیجس سے شہرکو چلانا مشکل ہوجائے۔ انہوں نے کہا کہ علما شائستہ ہوتے ہیں مگر مولانا عبدالعزیز نے جن کے کروڑوں چاہنے والے ہیں ان کے خلاف بازاری زبان استعمال کی جب کہ 20 ہزار افراد اب بھی ایسے ہیں جو کسی بھی وقت اپنے قائد کے لئے جان اور مال لٹانے کے لئے تیار ہیں۔اس موقع پر فیصل سبزواری نے کہا کہ یہ کوئی پہلاموقع نہیں جب الطاف حسین کو کسی کی جانب سے قتل کی دھمکی دی گئی ہو، ہمارے قائد کوایسیشخص نیدھمکی دی ہیجس کیکردارسیسب واقف ہیں اور اب وقت ا گیا ہے کہ پاکستان بچانا ہے تو دہشت گردوں کا خاتمہ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم فوج اورسیکیورٹی اہلکاروں کیساتھ کھڑی ہے اور ہم کراچی سے خیبر تک تمام پاکستانیوں کے ساتھ ہیں اور رہیں گے۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…