بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

شمالی وزیرستان میں امریکی جاسوس طیارے کے میزائل حملے میں پانچ افراد ہلاک

datetime 20  دسمبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میرانشاہ۔۔۔پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں امریکی جاسوس طیارے کے میزائل حملے میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔مقامی حکام کے مطابق یہ حملہ سینیچر کی صبح تحصیل دتہ خیل کے علاقے لواڑہ منڈی میں ہوا ہے۔انتظامیہ کے اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ ڈرون طیارے نے ایک ایسے مکان پر دو میزائل داغے جسے شدت پسند مرکز کے طور پر استعمال کر رہے تھے۔اس حملے میں مکان تباہ ہوگیا اور اس میں موجود پانچ افراد مارے گئے۔ ہلاک شدگان کی شناخت کے بارے میں تاحال کچھ نہیں بتایا گیا۔یہ طالبان کی جانب سے پشاور میں سکول پر حملے کے بعد پاکستان کے قبائلی علاقے میں ہونے والا پہلا ڈرون حملہ ہے۔خیال رہے کہ رواں سال جنوبی اور شمالی وزیرستان میں امریکی جاسوس طیاروں کی طرف سے عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں اور گاڑیوں پر 19 حملے کیے جا چکے ہیں جن میں درجنوں شدت پسند مارے گئے ہیں۔ان 19 حملوں سے صرف دو حملے جنوبی وزیرستان، جبکہ 17 شمالی وزیرستان میں کیے گئے ہیں۔امریکہ ڈرون حملوں کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں موثر ہتھیار قرار دیتا ہے جبکہ پاکستان ان پر احتجاج کرتا رہا ہے۔پاکستان نے شمالی وزیرستان اور خیبر ایجنسی میں ضربِ عضب اور خیبر ون فوجی آپریشن شروع کر رکھے ہیں اور حالیہ کچھ عرصے میں خیبر ایجنسی میں پاکستانی فضائیہ کے طیاروں کی بمباری میں بھی بڑی تعداد میں شدت پسند مارے گئے ہیں۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…