بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پاکستان افغانستان میں فوجی کارروائی نہیں کرے گا،سرتاج عزیز

datetime 20  دسمبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام ا باد۔۔۔۔وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ پاکستان افغانستان میں فوجی کارروائی نہیں کرے گا۔اسلام ا باد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ مل کر دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کارروائی کرے گا تاہم افغان سرزمین پر فوجی کارروائی نہیں کی جائے گی اور دونوں ممالک کی فورسز ایک دوسرے کے ملک میں نہیں جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ افغان صدر اشرف غنی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی میں اپنی سرحد استعمال ہونے نہیں دیں گے جو مثبت جواب ہے جب کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف افغانستان سے ہر سطح پر تعاون جاری رکھے گا۔مشیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کا سب سے بڑا متاثرہ ملک ہے اور پشاور میں ہونے والی حالیہ دہشت گردی کی کارروائی کی کھل کر مذمت کرتے ہیں اور اس سانحے پر دنیا نے جس یکجہتی کا مظاہرہ کیا اس پر شکر گزار ہیں۔ بھارت سے تعلقات کے حوالے سے سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے بھارت کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ منقطع ہوچکا ہے، پاکستان اور بھارت کے درمیان سب سے بڑا مسئلہ غلط فہمیاں ہیں اور پاک بھارت سرحد مشترک ہونے کے باوجود مسائل حل نہیں ہوسکے تاہم دونوں ممالک کو مذاکرات کی بحالی کے لئے سنجیدہ کوششیں کرنا ہوں گی۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…