بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

سعید اجمل آج کینین بیٹسمینوں کیخلاف ہنر ا زمائینگے

datetime 19  دسمبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور۔۔۔۔ مشکوک بولنگ ایکشن کے سبب ا ئی سی سی کی جانب سے پابندی کا شکار سعید اجمل جمعے کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کینین بیٹسمینوں کیخلاف ہنر ا زمائینگے۔تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے سعید اجمل کوکینیا سے سیریزکے ا خری2میچز میں ا زمانے کا فیصلہ کیا ہے،ذرائع کے مطابق بورڈکی کمیٹی ا ف اسپنر کے ایکشن کا باریک بینی سے جائزہ لے گی، اگر خم 15 ڈگری کے اندر رہا تو انھیں رواں ماہ کے ا خر میں سرکاری ٹیسٹ کیلئے انگلینڈ بھجوادیا جائے گا۔ یاد رہے کہ سعید پابندی لگنے کے بعد سابق ا ف اسپنر ثقلین مشتاق کی خدمات سے مستفید ہونے کے باوجود ابتدائی ٹیسٹ میں ایکشن کو قانونی حد میں لانے سے قاصر رہے تھے۔دوسری طرف قومی سلیکٹرز نے نوجوان پلیئرزمیں اعتماد کی بحالی کیلیے کینیا کیخلاف سیریز کے ا خری2 میچوں کی پاکستان اے ٹیم میں مزید7 تبدیلیاں کی ہیں۔ پی سی بی پریس ریلیزکے مطابق مختار احمد، عمر صدیقی، ظفر گوہر، احمد جمال، ضیا الحق، میر حمزہ اور زوہیب احمد کیلئے شرجیل خان، سمیع اسلم، انور علی، احسان عادل، محمد طلحہٰ، عمران خان اور حماد اعظم کو جگہ خالی کرنا پڑی۔ یاد رہے کہ پاکستان اے اور کینیاکے مابین چوتھا ون ڈے 18دسمبر کو شیڈول تھا لیکن سانحہ پشاور کی وجہ سے اسے ایک دن کیلئے ملتوی کردیا گیا۔ پاکستان کو ابتدائی 3 ون ڈے جیتنے کی وجہ سے سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل ہے، ا?خری میچ جمعے کو ہوگا۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…