اتوار‬‮ ، 14 جون‬‮ 2026 

ڈیرہ اسماعیل خان میں ڈاکٹرز اور انتظامیہ کی غفلت کے باعث 4 بچے جان بحق

datetime 19  دسمبر‬‮  2014 |

ڈیرہ اسماعیل خان۔۔۔۔۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں ڈاکٹرز اور انتظامیہ کی غفلت کے باعث 4 بچے موت کی آغوش میں چلے گئے۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال ڈیرہ اسماعیل خان کے زنانہ وارڈ میں طبی عملہ نہ ہونے کے باعث 4 بچے دم توڑ گئے جس کے بعد لواحقین نے اسپتال میں توڑ پھوڑ شروع کردی اور اسپتال کے باہر احتجاج کیا۔ متاثرہ خاندانوں کا کہنا ہے کہ رات میں ڈاکٹر نہ ہونے کی وجہ سے یہ بچے جاں بحق ہوئے ہیں، ہم نے انتظامیہ سے ایم ایس بلانے کا کہا تو ان کا کہنا تھا کہ رات میں سردی زیادہ ہے اسلئے ایم ایس نہیں آسکتے۔ دوسری جانب ایم ایس کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت سے بارہا ڈاکٹرز کی کمی کو پورا کرنے کا کہا ہے لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوتی، واقعے کی تحقیقات کے لئے کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔واضح رہے کہ ایک ماہ قبل بھی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں ڈاکٹرز کی کمی اور انتظامیہ کی غفلت کے باعث 5 بچے جاں بحق ہو گئے تھے اور اس وقت بھی ایم ایس نے ایک کمیٹی بنائی تھی تاہم کسی کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نصیب کی مکھی


ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…