منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

بلیک بیری کا ’نو نان سنس‘ فون آ گیا

datetime 18  دسمبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن۔۔۔۔ بلیک بیری نے اپنا نیا موبائل مارکیٹ میں پیش کیا ہے جس کے بارے میں اس کا کہنا ہے کہ یہ ’نو نان سنس‘ فون ہے۔بلیک بیری کلاسک کے نام سے جانا جانے والا فون کورٹی کی بورڈ کے ساتھ ہے جو بلیک بیری کے اس فون سے ملتا ہے جس نے اسے ایک زمانے میں مارکیٹ لیلار بنایا تھا۔مبصرین کا کہنا ہے کہ بلیک بیری اب اپنی ’بنیاد کی جانب واپس‘ جا رہی ہے تاکہ کاروباری طبقے کو متوجہ کر سکے۔بعض مبصرین نے خبردار کیا کہ یہ حربہ صارفین کو کاروبار سے تو جوڑے رکھے گا مگر نئے صارفین کو شاید نہ متوجہ کر پائے۔ایک مبصر کیرولینا میلانیسی نے کہا کہ ’یہ زیادہ لوگوں کے چھوڑ کے جانے کو روکنی والی بات ہے نہ کہ نئے صارفین کو جیتنے کی۔‘انہوں نے مزید کہا کہ ’مجھے یہ سمجھنے میں دشواری ہو رہی ہے کہ وہ نسل جو ٹچ سکرین پر پلی بڑھی ہے وہ کیسے اس ریٹرو ٹرینڈ کو قبول کرے گی۔‘نیا فون 8 میگا پکسل کیمرے کے ساتھ ہے جس کے ساتھ ساڑھے تین انچ کی ٹچ سکرین ہے۔بلیک بیری پاسپورٹ صارفین میں بہت مقبول ہوا۔بلیک بیری کا سال بہت مشکل تھا جسے پہلے ریسرچ ان موشن کہا جاتا تھا۔
مارچ میں کمپنی نے اعلان کیا کہ اس نے 5 اعشاریہ 9 ارب ڈالر کے نقصانات اٹھائے جس کے نتیجے میں بلیک بیری دنیا کے بڑے سمارٹ فون بنانے والوں میں سے نہیں رہی۔اس کے نتیجے میں اخراجات میں کٹوتیوں اور منافع کے زیادہ شرح کے بعد کمپنی نے اپنی آمدن میں کمی کے مسائل سے نمٹا اور مارچ 2014 تک کے تین مہینوں میں 2 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا منافع کمایا۔اس کے بعد حال ہی میں کمپنی نے بلیک بیری پاسپورٹ کے ساتھ ٹیکنالوجی کے شیدائیوں کی داد وصول کی جو کہ ایک نمایاں سمارٹ فون ہے جیسا کہ کلاسک ہے جس میں ایک کی بورڈ تھا۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…