منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

نائیجیریا میں بوکو حرام سے لڑنے سے انکار پر 54 فوجیوں کوسزا ئے موت

datetime 18  دسمبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابوجا۔۔۔۔ نائیجیریا کی فوجی عدالت نے شدت پسند تنظیم بوکو حرام سے لڑنے سے انکار پر 54 فوجیوں کا کورٹ مارشل کرتے ہوئے انہیں موت کی سزا سنادی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نائیجیریا کی فوجی عدالت نے بوکو حرام سے لڑنے سے انکار کرنے پر 54 فوجیوں کو ملک سے غداری کے الزام میں موت کی سزا سنا دی ہے۔ تمام فوجیوں پر الزام تھا کہ انہوں نے بوکو حرام کی جانب سے چند ماہ قبل قبضہ کئے گئے 3 دیہاتوں کی واپسی کے لئے شدت پسندوں سے لڑنے سے انکار کر دیا تھا۔دوسری جانب سزا پانے والے فوجیوں نے اپنے اوپر ملک سے غداری کے حوالے سے لگنے والے تمام الزامات کی سختی سے نفی کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھیں بوکو حرام سے مقابلے کے لئے مطلوبہ مقدار میں اسلحہ اور بارود فراہم نہیں کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ ستمبر میں بھی ملک سے غداری اور فوجی افسر کو قتل کرنے کے الزام میں 12 فوجیوں کو سزائے موت دی گئی تھی۔ بوکو حرام 2009 سے شمال مشرقی نائیجیریا میں حکومت کے خلاف برسر پیکار ہے جس میں اب تک 2 ہزار سے زائد افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہو چکے ہیں۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…