لندن۔۔۔۔برطانیہ میں ہونیوالی ایک تحقیق میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر میں اوسط انسانی عمراکہتر اعشاریہ پانچ برس ہوگئی ہے۔ایک اسٹڈی رپورٹ کے مطابق 1990 کے مقابلے میں 2013میں انسانی عمر میں تقریباً چھ برس اضافہ ہو ا ہے۔ لندن میں ایک تحقیقی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 1990میں اوسط انسانی عمر 65اعشاریہ 3 برس تھی۔ 1990 سے 2013کے درمیان عالمی سطح پر مردوں کی اوسط عمر میں5 اعشاریہ8 برس جبکہ خواتین میں 6.6 برس اضافہ ہوا۔تحقیق میں اوسط عمر میں اضافے کی بڑی وجہ کینسر اور دل کے امراض کے باعث ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد میں کمی کو قرار دیا گیا ہے۔ اس عرصے کے دوران دنیا میں کینسر کی وجہ سے اموات کی شرح میں 15 فیصد اوردل کی بیماریوں کے سبب ہونے والی اموات کی شرح میں 22 فیصد کمی ہوئی ہے۔ سب صحارا کے افریقی ممالک میں اوسط عمر میں اضافہ نہیں ہو سکا جہاں ایچ ا?ئی وی اور ایڈز کی وجہ سے اموات کیسبب اوسط عمر میں پانچ برس تک کمی ہوئی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بعض بیماریوں کے سبب ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے جن میں پیپاٹائٹس سی سے ہونے والے جگر کے کینسر میں 1990 کے مقابلے میں 125 فیصد اضافہ ہوا، نشہ ا?ور ادویات سے ہونے والی بیماریوں میں 63 فیصد ، گردوں کی بیماریوں میں37 فیصد، ذیابیطس نو فیصد اور لبلبے کے کینسر میں سات فیصد اضافہ شامل ہیں۔
خوشخبری۔۔۔اوسط انسانی عمراکہتر اعشاریہ پانچ برس ہوگئی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی
-
تنخواہ دار طبقے کےلیے بڑی خوشخبری
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
سپریم کورٹ نے زیادتی کے مقدمہ کو زنا بالرضا میں تبدیل کر دیا، سزا میں کمی















































