منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

زیر زمین پانی دنیا کے تمام دریاؤں، ندیوں اور جھیلوں سے زیادہ ہے،سائنسدان

datetime 18  دسمبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیلیفورنیا ۔۔۔۔۔سائنسدان پہلی مرتبہ دنیا میں پائے جانے والے قدیم ترین پانی کی مقدار کا اندازہ لگانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔یہ پانی زمین کی سطح کے بہت نیچے موجود ہے اور سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس کی مقدار ماضی کے اندازوں سے کہیں زیادہ ہے۔ان کے مطابق یہ پانی جس میں سے کچھ دو ارب سال سے زیادہ عرصے سے موجود ہے دنیا کے تمام دریاؤں، ندیوں اور جھیلوں میں موجود پانی سے زیادہ ہے۔سائنسی امور کے لیے بی بی سی کی نامہ نگار ریبیکا موریلے کے مطابق یہ بات محققین نے امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سان فرانسسکو میں جاری امریکی جیوفزیکل یونین کے اجلاس میں بتائی ہے۔زمین پر موجود براعظموں کی تشکیل کا باعث بننے والی پرت میں اس سیارے کی قدیم ترین چٹانیں پائی جاتی ہیں لیکن سائنسدانوں نے ان چٹانوں سے بھی کئی کلومیٹر نیچے موجود پانی پر تحقیق کی ہے۔
یونیورسٹی آف ٹورنٹو اور آکسفرڈ یونیورسٹی کی مشترکہ تحقیق کے مطابق اندازہ لگایا گیا ہے کہ اس پانی کی مقدار ایک کروڑ دس لاکھ مکعب کلومیٹر ہے۔یہ مقدار اس تمام پانی سے زیادہ ہے جو دنیا بھر میں موجود آبی ذخائر میں پایا جاتا ہے۔یونیورسٹی آف آکسفرڈ کے پروفیسر کرس بیلنٹائن کا کہنا ہے کہ اہم بات یہ ہے کہ اس زیرِ زمین پانی کے قدیم چٹانوں سے ملاپ کے نتیجے میں ہائیڈروجن گیس بن رہی ہے جو کہ ایک غذائی عنصر ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس کا مطلب ہے کہ دنیا میں پائے جانے والے براعظموں کے نیچے اس علاقے میں بھی زندگی پائی جا سکتی ہے جس کے بارے میں پہلے سمجھا جاتا تھا کہ یہ بنجر ہے۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…