کراچی۔۔۔۔سکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کے باعث اندرون ملک جانے والی ٹرینوں میں رش کو دیکھتے ہوئے محکمہ ریلوے نے مسافروں کی سہولت کے لیے ونٹر (سردی) اسپیشل نان اسٹاپ ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔یہ بات ڈویڑنل کمرشل ا فیسر ناصر نذیر نے بتائی انھوں نے بتایا کہ ونٹر اسپیشل ٹرین 20 دسمبرکو کینٹ ریلوے اسٹیشن سے8 بجے شب لاہور کے لیے روانہ کی جائے گی، ٹرین میں سیٹوں کے لیے گزشتہ روز دوپہر 3 بجے ریزرویشن شروع کر دی گئی ہے، ونٹر اسپیشل ٹرین 12 بوگیوں پر مشتمل ہے جس میں سے دو بوگیاں مسافروں نے پہلے ہی روز بک کرا لیں جبکہ مزید 10 بوگیوں میں سیٹوں کے لیے شہریوں کا رش لگا ہوا ہے۔انھوں نے بتایا کہ مذکورہ پوری ٹرین اکنامی کلاس ہوگی جس کا کراچی تا لاہور کرایہ 1500 اور2000 روپے مقرر ہے، انھوں نے اندرون ملک جانے والے مسافروں سے کہا ہے کہ ٹرین کے کرائے کی مدد میں کسی بھی شخص کو اضافی رقم ادا نہ کی جائے اور اگر کوئی اضافی رقم طلب کرے تو فوری طور پر ان کے دفتر سٹی اسٹیشن ڈویڑنل سپرٹنڈنٹ کے ا?فس میں رابطہ کریں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی
-
تنخواہ دار طبقے کےلیے بڑی خوشخبری
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
سپریم کورٹ نے زیادتی کے مقدمہ کو زنا بالرضا میں تبدیل کر دیا، سزا میں کمی















































