اتوار‬‮ ، 31 مئی‬‮‬‮ 2026 

میں یا آپ. وزیراعظم کی عمران خان کو کھلی پیشکش

datetime 17  دسمبر‬‮  2014 |

’’میں یا آپ‘‘۔۔! وزیرا عظم کی عمران خان کو کھلی پیشکش۔۔!

پشاور:وزیراعظم میاں محمدنوازشریف نے کہاکہ جوڈیشل کمیشن کیلئے ازخود خط لکھا جمہوری عمل کو پیچھے نہیں آگے لیکرجانا ہے کوئی مسئلہ ایسا نہیں جس کا مذاکرات کی میز پرحل نہ نکلے انتخابی دھاندلیوں کے الزامات کا ایسا حل چاہتے ہیں جس سے تحریک انصاف اورمسلم لیگ ن مطمئن ہوں ، عمران خان مجھے اعزاز بخشیں کہ میں انہیں چائے پر بلاؤں یا پھر وہ مجھے یہ اعزاز دیں کہ میں ان کے پاس آؤں۔بدھ کو گورنر ہاؤس پشاورمیں پارلیمانی جماعتوں کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم میاں نوازشریف نے کہاکہ جوڈیشل کمیشن کیلئے ازخود خط لکھا تھا سپریم کورٹ کا ایک فیصلہ بھی آیا ہے اس فیصلے کی روشنی میں بیٹھ کرفیصلہ کرینگے ہم بیٹھ کراس مسئلے کو حل کرینگے کوئی مسئلہ ایسا نہیں جس کاحل نہ ہو ہم اس کاایسا حل چاہتے ہیں جس سے تحریک انصاف اورمسلم لیگ مطمئن ہوں ہم نے جمہوری عمل کو پیچھے نہیں آگے لیکرجانا ہے اور یہ خواہش تمام قومی قیادت کی ہے ۔انتخابات میں دھاندلی سے متعلق عمران خان کے ملک گیر احتجاج کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر نواز شریف نے کہاکہ عمران خان مجھے اعزاز بخشیں کہ میں انہیں چائے پر بلاؤں یا پھر وہ مجھے یہ اعزاز دیں کہ میں ان کے پاس آؤں۔ ہم جمہوری لوگ ہیں اور معاملات پر بات کریں گے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…