منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پشاور سانحہ عمران خان کا رونا نواز شریف بھی برداشت نہ کر سکے ‘ اظہار محبت کس طرح کیا ۔

datetime 17  دسمبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
وزیراعظم نواز شریف نے دھاندلی اور اس سے متعلقہ معاملات کو حل کرنے کیلئے عمران خان کو باضابطہ مذاکرات کی دعوت دے دی ہے۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ جمہوری عمل کو آگے لے کر جانا چاہتے ہیں، جوڈیشل کمیشن کا جو بھی فیصلہ ہو، قبول کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ کوئی ایسا مسئلہ نہیں جس کا حل نہ ہو، بات چیت سے پہاڑ جیسے معاملات بھی حل ہو سکتے ہیں، عمران خان کو دعوت دیتا ہوں کہ آئیں اور تمام معاملات مل بیٹھ کر حل کرتے ہیں، اگر عمران خان مجھے کہیں بلانا چاہتے ہیں تو میں بھی جانے کو تیار ہوں۔ ایک سوال کے جواب میں نواز شریف نے کہا کہ دھاندلی کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کے بارے میں ازخود سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کو خط لکھا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ جوڈیشل کمیشن بنایا جائے تو دھاندلی اور اس سے متعلقہ معاملات کا احاطہ کر سکے۔ وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ حال ہی میں سپریم کورٹ کا جو فیصلہ آیا ہے اس کی روشنی میں بات کریں گے اور اسی لئے عمران خان کو دعوت دی ہے اور اگر یہ مجھے دعوت دیں گے تو میں چلا جاؤں گا۔ اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ تمام اختلافات ایک طرف لیکن سانحہ پشاور پر اکٹھے ہیں، ایسے سانحے کے بعد لازم تھا کہ ہم سب اکٹھے ہو جائیں، پہلے بھی کہا تھا سانحہ پشاور قومی ایشو ہے، اس پر حکومت کی حمایت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مجرموں کو پکڑنے کا مطالبہ کونسا جرم ہے؟ میرے نواز شریف سے اختلافات انا کا مسئلہ نہیں ہے، جمہوری عمل کو آگے لے کر جانا چاہتے ہیں، جوڈیشل کمیشن کا جو بھی فیصلہ ہوا قبول کریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ یہاں سے سیدھا اسلام آباد دھرنے میں جا رہا ہوں، اس پر وزیراعظم نے کہا کہ ’’ میں نے سانحے پشاور میں زخمی بچوں کی عیادت کیلئے جانا ہے، اگر نہ جانا ہوتا تو ان کے ساتھ کنٹینر پر ہی چلا جاتا‘‘۔ پریس کانفرنس کے بعد وزیراعظم نواز شریف اور عمران خان نے مصافحہ بھی کیا جس پر ماہرین کا کہنا ہے کہ سانحہ پشاور نے جہاں پوری قوم کو متحد کر دیا ہے وہیں گزشتہ کئی مہینوں سے جاری سیاسی بحران بھی ختم ہوتا نظر آ رہا ہے۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…