منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

گوانتانامو کے قیدیوں پر امریکہ نے ویٹی کن سے مددمانگ لی

datetime 17  دسمبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن۔۔۔۔۔امریکہ نے رومن کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی مرکز ویٹی کن سے اپیل کی ہے کہ وہ خلیجِ گوانتانامو کے حراستی مرکز میں موجود قیدیوں کے مستقبل کا فیصلہ کرنے میں امریکہ کی مدد کرے۔ ویٹی کن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ اپیل امریکہ کے وزیرِ خارجہ جان کیری نے اپنے ہم منصب کارڈینل پیٹرو پیرولِن کے ساتھ گزشتہ روز ہونے والی ملاقات میں کی ہے۔ ویٹی کن ریڈیو کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والے ترجمان فادر فیڈیریکو لومبارڈی کے ایک بیان کے مطابق امریکہ نے درخواست کی ہے کہ وہ گوانتانامو کے باقی ماندہ قیدیوں کا انسانی بنیادوں پر مناسب حل تلاش کرنے کی کوششوں میں امریکہ کی مدد کرے۔ ویٹی کن کے ترجمان نے یہ وضاحت نہیں کی کہ امریکہ نے اس معاملے پر کیتھولک چرچ سے کس نوعیت کی مدد مانگی ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ایک سینئر اہلکار نے بتایا ہے کہ جان کیری نے اپنے ویٹی کن ہم منصب کے ساتھ ملاقات کے دوران گوانتامو جیل کو بند کرنے کے اوباما انتظامیہ کے عزم کا اعادہ کیا۔ امریکی اہلکار کے مطابق سیکریٹری کیری نے ویٹی کن عہدیدار کو ان سفارتی کوششوں سے بھی آگاہ کیا جو امریکہ گوانتانامو میں باقی رہ جانے والی قیدیوں کو دیگر ملکوں کے سپرد کرنے کے لیے کر رہا ہے۔ ویٹی کن کے بیان کے مطابق جان کیری اور کارڈینل پیٹرو پیرولِن کے درمیان ویٹی کن میں ہونے والی ملاقات میں مشرقِ وسطیٰ میں جاری شدت پسندی، وہاں جاری بحرانوں کے خاتمے کی کوششوں اور اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن مذاکرات کی بحالی کا معاملہ بھی زیرِ غور آیا۔ ۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…